پی ایس ایل فائنل کی رنگا رنگ اختتامی تقریب، معروف فنکاروں نے آواز کا جادو جگایا، شائقین کرکٹ کا جوش دیدنی

اتوار 3 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کا فائنل آج رات 8 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین کی ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں، اور اختتامی تقریب اب ختم ہوگئی ہے۔

اختتامی تقریب میں معروف فنکار عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ، صابری سسٹر اور دانیا کنول نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

اختتامی تقریب کے موقع پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی، جنہوں نے فنکاروں کو داد پیش کی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج پی ایس ایل 11 کا فائنل پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیمیں ٹائٹل جیتنے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہر کپتان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ٹرافی اپنے نام کرے اور وہ بھی اسی عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

دوسری جانب حیدرآباد کنگز کے کپتان مارنش لبوشین نے کہا کہ ٹیم نے سخت مقابلے کھیل کر فائنل تک رسائی حاصل کی ہے اور فیصلہ کن میچ میں بھی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

پی ایس ایل فائنل کا وقت بھی تبدیل کردیا گیا ہے، اب فائنل معرکہ رات 7 بجے کے بجائے 8 بجے شروع ہوگا، دوسری جانب بارش کے خطرات بھی منڈلانے لگے ہیں، جس سے کرکٹ شائقین کی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔

پی ایس ایل فائنل کے موقع قذافی اسٹیڈیم کے اطراف کے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اور بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ہدایت کی تھی کی پی ایس ایل فائنل کے موقع پر بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیک ریپبلک: تیرہویں صدی کی مقدسہ کی چوری شدہ کھوپڑی برآمد، ملزم گرفتار

ایران کے ساتھ جنگ بندی پاکستان کے کہنے پر کی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

فیفا ورلڈ کپ فائنل کی تاریخ کا پہلا ’ہاف ٹائم شو‘ شکیرا، میڈونا اور بی ٹی ایس میلہ لوٹنے کو تیار

انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز کا سنگِ میل، ایمان فاطمہ کا مشکل وقت اور کامیابی پر جذباتی پیغام

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز