فارمولا ون ریس میں مصنوعی ذہانت کا بڑھتا ہوا استعمال اور ٹیکنالوجی کا نیا دور

پیر 4 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فارمولا ون کی دنیا اس وقت ایک بڑے تکنیکی انقلاب سے گزر رہی ہے جہاں مصنوعی ذہانت(اے آئی) ریسنگ کے مستقبل کو مکمل طور پر تبدیل کررہی ہے۔

حالیہ مالیاتی ضوابط اور 125 ملین ڈالر کے نئے ‘کوسٹ کیپ’ کے باعث تمام ٹیمیں اب اپنی کارکردگی اور اخراجات میں توازن برقرار رکھنے کے لیے تیزی سے اے آئی ٹولز کا سہارا لے رہی ہیں۔

ریسرچ فرم ایمپیئر اینالیسس کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران فارمولا ون نے مصنوعی ذہانت سے متعلق متعدد شراکت داریاں کی ہیں تاکہ ٹیم آپریشنز کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: فارمولا ون ڈرائیور کارلوس سینز کی تیز رفتاری کام آگئی، قیمتی گھڑی بازیاب

نو بار فارمولا ون کنسٹرکٹرز چیمپئن رہنے والی ٹیم ‘ولیمز’ اب اینتھروپک کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے تاکہ ان کے ‘کلاڈ ماڈل’ کے ذریعے ریس کی حکمت عملی اور ٹیم آپریشنز کو سپورٹ کیا جاسکے۔

ولیمز کے بورڈ ایڈوائزر پیٹر کینین کا کہنا ہے کہ یہ شراکت داری محض ایک اشتہار نہیں بلکہ ٹیم کو دوبارہ ٹاپ پر لانے کے سفر کا اہم حصہ ہے، اسی طرح ریڈ بل ٹیم نے سافٹ ویئر کمپنی اوریکل کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس کا مقصد انجینئرز کو انتظامی کاموں اور قواعد کی تشریح میں مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی بنیادی ذمہ داریوں پر زیادہ بہتر توجہ دے سکیں۔

ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی گوگل نے بھی میک لارن کے ساتھ اپنی شراکت داری کو وسعت دی ہے جس کا خاص محور ‘گوگل جیمنائی’ ہے۔ 2026 کے آغاز سے اس اشتراک کے ذریعے مداحوں کے لیے پرسنلائزڈ مواد تیار کرنے اور ڈرائیورز کے گیئر ڈیزائن کرنے میں مدد لی جا رہی ہے، جس کی حالیہ مثال آسکر پیاسٹری کا کسٹم ہیلمٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں ممالک کی برتری ناپنے کا نیا فارمولا سامنے آگیا

 دوسری جانب کلاؤڈ ویو اور ایسٹن مارٹن کی شراکت داری بھی اس حقیقت کی عکاس ہے کہ اے آئی اور مشین لرننگ اب اس کھیل میں سپانسرشپ کے بڑے ذرائع بن چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سیزن میں فارمولا ون ٹیموں نے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی پر تقریباً 796 ملین ڈالر خرچ کیے، جبکہ 2025 کے سیزن میں سپانسرشپ سے حاصل ہونے والی آمدن 2.54 بلین ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ مصنوعی ذہانت نہ صرف انتظامی کاموں کو آسان بنارہی ہے بلکہ پیچیدہ تکنیکی قواعد کو سمجھنے اور ٹریک پر فوری فیصلے کرنے میں بھی انجینئرز اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشال خان کو کیسے مرد پسند نہیں، اداکارہ کا نجی زندگی کے بارے میں اہم بیان

نئے صوبوں کے قیام سے متعلق فضل الرحمان کے مؤقف پر ناقدین کی سخت تنقید، ماضی یاد دلا دیا

بنوں میں قاری راشد کے قتل کا الزام پولیس امن کمیٹی پر، لواحقین کا تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

عاطف اسلم کا 18 سال بعد نیا البم ’صبح آئے نہ‘ ریلیز، کراچی میں اسپاٹیفائی کے زیراہتمام جشن

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟