وکی کوشل کی ‘تھری ایڈیٹس 2’ میں شمولیت، عامر خان، آر مادھون اور شرمن جوشی کے ساتھ جلوہ گر ہونے کا امکان

پیر 4 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ کے معروف اداکار وکی کوشل کے حوالے سے یہ خبریں گرم ہیں کہ وہ 2009 کی شہرہ آفاق فلم ‘تھری ایڈیٹس’ کے سیکوئل میں عامر خان، آر مادھون اور شرمن جوشی کے ساتھ شامل ہونے کے لیے مذاکرات کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’تھری ایڈیٹس‘ کے سیکوئل کی تیاری جاری، عامر خان سمیت پہلے پارٹ کے کتنے اداکار فلم کا حصہ ہوں گے؟

وکی کوشل 3ایڈیٹ 2 میں ‘چوتھے ایڈیٹ’ کے طور پر نظر آسکتے ہیں اور اس حوالے سے ان کے فلم سازوں کے ساتھ معاملات آخری مراحل میں ہیں۔

راجکمار ہیرانی اور ان کے ساتھی رائٹر ابھیجت جوشی فی الحال اس فلم کے اسکرپٹ پر کام کررہے ہیں تاکہ اسے پہلی فلم کے معیار اور شائقین کی توقعات کے مطابق بنایا جا سکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکی کوشل نے اسکرپٹ پڑھ لیا ہے اور انہیں اپنا کردار کافی پسند آیا ہے، جو اصل مثلث (عامر، مادھون اور شرمن) کے ساتھ مل کر ایک جذباتی اور نیا رنگ پیش کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

اگرچہ وکی کوشل نے زبانی طور پر اس کردار کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے، لیکن حتمی فیصلہ تمام اداکاروں کے دستیاب وقت کے مطابق کیا جائے گا۔ وکی کوشل اس وقت اپنی فلم ‘مہا اوتار’ کی شوٹنگ میں مصروف ہوں گے، جس کے باعث ‘تھری ایڈیٹس 2’ کی عکس بندی کا آغاز 2027 کے دوسرے نصف حصے میں متوقع ہے۔

 یاد رہے کہ ‘تھری ایڈیٹس’ کے اصل فنکاروں میں کرینہ کپور، بومن ایرانی، مونا سنگھ اور اومی ویدیا بھی شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟