پاک بھارت جنگ میں مسلح افواج نے دشمن کے عزائم ناکام بنائے، کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، خواجہ آصف

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مئی 2025 کی پاک بھارت جنگ میں مسلح افواج پاکستان نے دشمن کے عزائم کو نیست کو نابود کردیا، ہم اب بھی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

وزارت اطلاعات کے تحت کتاب ’دا بیٹل آف ٹروتھ‘ کے اجرا کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ کتاب محض اوراق کا مجموعہ نہیں، قومی عزم اور قربانیوں کی مکمل داستان ہے، اور کتاب میں ملکی عزم و استقلال کو مؤثر انداز سے پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال، واہگہ بارڈر پر خصوصی تقریب میں افواج پاکستان کو خراج تحسین

انہوں نے کہاکہ بھارت میں تمام اقلیتیں غیر محفوظ ہیں، بھارتی اقدامات نے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان نے دنیا میں امن کے لیے اہم کردار ادا کیا، لیکن بھارتی ہندوتوا پالیسیاں خطے کی ترقی کی سب سے بڑی دشمن ہیں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی سرپرستی کررہا ہے، تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان پر ہمیشہ جنگیں مسلط کی گئیں۔

انہوں ںے کہاکہ بھارت نے پلوامہ کا ڈرامہ رچا کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، لیکن پاکستان نے اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی پیشکش کی۔

خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج نے دشمن کے عزائم کو نیست و نابود کریا، اور آج پاکستان خطے میں استحکام کی علامت بن چکا ہے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ کوئی طاقت پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے درمیان نہیں آ سکتی۔

انہوں نے کہاکہ پاک بھارت جنگ میں دشمن کے جدید ترین لڑاکا طیارے کاغذوں کی طرح زمین پر گرے، قومی سیسہ پلائی دیوار کی طرح افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

اللہ نے پاکستان کو بھارت کے خلاف عظیم فتح سے نوازا، عطااللہ تارڑ

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھارت کے خلاف عظیم فتح سے نوازا۔

مزید پڑھیں: معرکہ حق: بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، عطا تارڑ

انہوں نے کہاکہ معرکہ حق کے دوران پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا نے انتہائی مثبت کردار ادا کیا، جبکہ عسکری، سفارتی اور بیانیے کے محاذ پر بھی پاکستان کو فتح ملی، اور دنیا نے بھارت کے بیانیے کو مسترد کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘