ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، آئی سی ٹی اسلام آباد کے دفتر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جاری کفایت شعاری اقدامات (آسٹرٹی میئرز) کے تحت مارکیٹس، کاروباری مراکز اور تجارتی سرگرمیوں کے اوقات کار میں نظرثانی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کفایت شعاری اقدامات: سینیٹ سیکریٹریٹ میں 700 سے 750 ملین روپے کی بچت ممکن
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز ہفتے بھر رات 8 بجے بند ہوں گے۔
البتہ اس سے مستثنیٰ اداروں میں فارمیسیز، اسپتال، پیٹرول پمپس، ڈیری شاپس، اسپورٹس سہولیات اور آئی ٹی/کال سینٹرز شامل ہیں۔
ریسٹورنٹس، گروسری اسٹورز اور فوڈ آؤٹ لیٹس
یہ ادارے رات 10 بجے بند ہوں گے تاہم ٹیک اوے اور ڈیلیوری سروسز اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
میرج ہال اور ایونٹ وینیوز
یہ بھی رات 10 بجے بند ہوں گے، اور یہ پابندی نجی تقریبات پر بھی لاگو ہوگی۔
یہ احکامات 5 مئی 2026 سے نافذ العمل ہوں گے اور اگلے احکامات تک مؤثر رہیں گے۔
مزید پڑھیے: خیبر پختونخوا میں انرجی بچت پالیسی: بزنس کمیونٹی میں تشویش، کاروبار متاثر ہونے کا خدشہ
شہریوں اور کاروباری افراد سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔













