عطا تارڑ سے ملاقات کے بعد خیرپور کے شہری اظہر میمن کی پی ٹی وی میں ملازمت، نئی ویڈیو بھی سامنے آگئی

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سندھ کے ضلع خیرپور سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجوان اظہر میمن کو پاکستان ٹیلی وژن کراچی میں بطور ریسرچر ملازمت فراہم کر دی ہے۔

وزیر اطلاعات کی جانب سے کیے گئے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ ایک جانب صارفین نوجوان کی حوصلہ افزائی اور حکومتی اقدام کو سراہ رہے ہیں تو دوسری جانب بعض حلقوں کی جانب سے تنقید بھی کی جا رہی ہے کہ آیا ملازمت کے حصول کے لیے سوشل میڈیا پر اس نوعیت کی توجہ حاصل کرنا ضروری بنتا جا رہا ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ ایسے لاکھوں نوجوان ہیں پاکستان میں جو شاید ترس رہے ہیں کہ ان کو سپورٹ کیا جائے وہ قابل بھی ہیں۔

عابد نامی صارف کا کہنا تھا کہ ایک پڑھے لکھے محنتی انسان کو جاب دے کر اس کی پذیرائی کی گئی ایک بہترین اور انسانیت دوست عمل ہے جسکی ستائش کی جانی چاہئے۔

واضح رہے کہ عطاء اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس  پر ملاقات کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے اظہر میمن کو اپنی نشست پر بٹھایا۔ ویڈیو میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جہاں نوجوان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور کہا کہ یہ لمحات اس کے لیے انتہائی خاص ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر میمن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے انہیں عزت و احترام کے ساتھ اسلام آباد مدعو کیا جہاں انہیں پہلی مرتبہ ہوائی جہاز میں سفر کرنے کا موقع ملا۔ ان کے مطابق ملاقات کے دوران انہیں ایک موبائل فون بطور تحفہ بھی دیا گیا جبکہ ملازمت فراہم کیے جانے کی خوشخبری بھی سنائی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلاول بھٹو کی سابق آسٹرین شہزادی سے شادی کی خبریں گرم، صدر زرداری بھی ویانا پہنچ گئے

پمز سانحہ: سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچوں کو بچانے کی کوششوں سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

ہاکی نیشنز کپ 2026: پاکستان انڈر 21 کی بیلاروس کو 1-4 سے شکست، ٹورنامنٹ میں پہلی شاندار فتح

پاک انگلینڈ میچ کے دوران عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو بڑی غلطی ہے، اسپورٹس صحافیوں کا ردعمل

بھارتی جیلوں سے رہائی کے بعد 25 پاکستانی ماہی گیر واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے

ویڈیو

پاک انگلینڈ میچ کے دوران عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو بڑی غلطی ہے، اسپورٹس صحافیوں کا ردعمل

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں