اسحاق ڈار کا علما کانفرنس سے خطاب، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں علما کونسل کانفرنس کے دوسرے اجلاس سے خطاب کیا۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ملکی و بین الاقوامی ممتاز علما اور اسکالرز کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کانفرنس کی اہمیت اور بروقت انعقاد کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیے: بچت اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ، اسحاق ڈار کا مؤثر عملدرآمد پر اصرار

اسحاق ڈار نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے فروغ کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے جموں و کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا اور مسلم امہ کے اتحاد، تنظیمِ تعاونِ اسلامی کے کلیدی کردار اور مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو بھی نمایاں کیا۔

یہ بھی پڑھیے: یو اے ای کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اسحاق ڈار کی ڈرون اور میزائل حملوں کی مذمت

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ‘معرکۂ حق’ کی سالگرہ کے موقع پر پاکستان کی ثابت قدمی اور قومی عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں امن، ترقی اور خوشحالی پاکستان کے قومی وژن کے مرکزی ستون ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی