معرکہ حق پاکستانی تاریخ کا درخشاں باب، ملکی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے ’معرکہ حق‘ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پوری قوم، افواجِ پاکستان اور بالخصوص چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کو دشمن ملک بھارت کے خلاف شاندار فتح اور تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے خصوصی پیغام میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ معرکہ حق پاکستانی تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے، جس میں افواجِ پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا نہایت پیشہ ورانہ، مؤثر اور بھرپور جواب دیا۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کو نہ صرف پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا بلکہ عالمی سطح پر بھی اسے سبکی اور رسوائی اٹھانا پڑی۔

انہوں نے مزید کہاکہ جب بھارت نے جھوٹے پروپیگنڈے اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو افواجِ پاکستان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی ایسی مثال قائم کی جسے دنیا بھر میں سراہا گیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ اس معرکے نے نہ صرف پاکستان کی عسکری صلاحیتوں کو اجاگر کیا بلکہ پاک فوج کو ایک عظیم، منظم اور بہادر فوج کے طور پر عالمی سطح پر مزید پہچان دلائی۔

انہوں نے کہاکہ افواجِ پاکستان آج پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہیں اور دنیا بھر میں انہیں مزید عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے اس اعزاز کا سہرا عسکری قیادت، بالخصوص سید عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت کو دیا اور کہاکہ پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے ’معرکہ حق‘ کو قومی اتحاد کی ایک روشن مثال قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس موقع پر پاکستانی قوم، افواج، حکومت اور علما کرام ایک پلیٹ فارم پر متحد نظر آئے، جو کہ ’واعتصموا بحبل اللہ جمیعاً‘ کی عملی تفسیر ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ معرکہ اس بات کا واضح پیغام ہے کہ پاکستانی قوم کسی بھی چیلنج کے سامنے جھکنے والی نہیں۔

سیدال خان ناصر نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی بہادری، قربانیوں اور جرات کے باعث نہ صرف ملک کا دفاع مضبوط ہوا بلکہ پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند ہوا۔

انہوں نے کہاکہ یہ ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے کہ ہماری افواج کو دنیا میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

انہوں نے واضح کیاکہ اگر بھارت نے مستقبل میں کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو اسے ایک بار پھر منہ توڑ اور سبق آموز جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے مودی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دشمن کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جسم پر ’جی پی ایس نما ڈیوائس اور ونگ ٹیگ‘، مظفرآباد کے سیاحتی مقام پیرچناسی میں مشتبہ عقاب پکڑا گیا

پہلا ٹی20: پاکستانی ویمنز بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ، زمبابوے کو جیت کے لیے 238 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف

ٹیسلا کا بیٹری پروڈکشن بڑھانے کا فیصلہ، 25 کروڑ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان

سائبر کرائم سے ہوشیار: اسلام آباد پولیس نے جعلی لنکس اور ایپس کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا

’ناکام ملک‘ کیوبا نے مدد طلب کی ہے، امریکا اس سے مذاکرات کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

عبدالستار ایدھی کا مجمسہ دہشتگردی کا شکار‘ مجمسہ ساز کی حکومت سے بحالی کی اپیل

خیبرپختونخوا حکومت بیڈ گورننس کا گڑھ ہے، مانسہرہ کے شہریوں کے شکوے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد کیے جانے کے بعد مذاکرات کا کتنا امکان ہے؟

کالم / تجزیہ

12 مئی والی ایک لاش بول پڑی

ایک تباہ کن جنگ: جو نہ ہو سکی

آدمی جو موٹر بند کرنا بھول گیا تھا