لیبر قوانین پر مؤثر عملدرآمد، اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں اہم امور پر غور

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت لیبر قوانین کی عملداری سے متعلق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں موجودہ لیبر قوانین کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں ان قوانین کے مؤثر نفاذ کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں مزدوروں کے حقوق کے بہتر تحفظ کو یقینی بنانے پر توجہ دی گئی۔

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اس موقع پر زور دیا کہ قوانین پر مؤثر عملدرآمد مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور منصفانہ لیبر ماحول کے فروغ کے لیے انتہائی اہم ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، صنعتوں سے متعلق معاون خصوصی، سیکریٹری تجارت، سیکریٹری انسانی حقوق، سیکریٹری اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سمیت دیگر اعلیٰ حکام اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی