خیبر: تیراہ میں تعلیمی سہولیات ناپید، طلبا و طالبات کھلے آسمان تلے مشکل حالات میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل وادی تیراہ اپر باڑہ کے دور دراز علاقوں میں تعلیم کے نام پر افسوسناک صورتحال سامنے آئی ہے، جہاں پانچ کمیونٹی اسکولوں کے 500 سے زیادہ بچے اور بچیاں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

والدین، علاقائی مشران اور متاثرہ طلبہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، رکن قومی اسمبلی حاجی محمد اقبال آفریدی اور رکن صوبائی اسمبلی و ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈیولپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین عبدالغنی آفریدی سے مطالبہ کیا ہے کہ کمیونٹی اسکول درے وانڈی، کلے کمیونٹی اسکول کنڈاو، جماعت کمیونٹی اسکول سندانہ، کمیونٹی اسکول شیخ ملی اور کمیونٹی اسکول ننگروسہ کے بچوں کو بنیادی تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق یہ بچے گزشتہ 4 سال سے شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، جہاں اسکولوں کی عمارتیں خستہ حالی کا شکار ہیں، چھتیں موجود نہیں اور طلبہ کو بارش و دھوپ میں تعلیم حاصل کرنا پڑ رہی ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ بچے کھنڈرات میں بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہیں جبکہ حکومتی سطح پر صرف دعوے اور بیانات سامنے آتے ہیں۔

یہ صورتحال صوبائی حکومت کی تعلیمی شعبے سے مبینہ عدم دلچسپی اور انتظامی خامیوں کو ظاہر کرتی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق بھاری بجٹ کے دعوؤں کے باوجود زمینی سطح پر تعلیمی اداروں کی حالت انتہائی ابتر ہے، جس سے ہزاروں بچوں کا مستقبل متاثر ہورہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی