ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا خدشہ، کئی شہروں میں پارہ 50 ڈگری تک جانے کا امکان

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے آج سے 11 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان بھر میں گرم اور خشک موسم کی لہر برقرار، محکمہ موسمیات کی وارننگ

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے۔ دادو، شہید بینظیر آباد، گھوٹکی، خیرپور، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، سبی، تربت اور پنجگور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اسی طرح ملتان، ڈیرہ غازی خان، جنوبی پنجاب اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پارہ 43 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور سیالکوٹ سمیت بالائی پنجاب میں درجہ حرارت 39 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید دھوپ میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور بچوں و بزرگوں کا خصوصی خیال رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp