وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ گلگت پہنچنے پر گورنر سید مہدی شاہ اور نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا احسن اقبال، سردار اویس احمد خان لغاری، عطاء اللہ تارڑ، انجینئر امیر مقام، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔
Prime Minister Shehbaz Sharif arrives in Gilgit on a one-day visit to Gilgit-Baltistan. GB Governor Syed Mehdi Shah and caretaker Chief Minister Justice (R) Yar Muhammad receive the prime minister. #ShehbazSharif #GilgitBaltistan #DevelopmentProjects #Gilgit @iamabidmalik pic.twitter.com/CfLIBOvtvu
— Media Talk (@mediatalk922) May 7, 2026
دورے کے دوران وزیراعظم کی گورنر گلگت بلتستان اور نگران وزیراعلیٰ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں۔ ان ملاقاتوں میں خطے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورتحال اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
بعد ازاں وزیراعظم گلگت بلتستان میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، جن میں قابلِ تجدید توانائی (سولر بجلی) منصوبہ، سیف سٹیز پراجیکٹ، لیپ ٹاپ اسکیم
اور یوتھ بزنس و ایگری لون اسکیم شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:گلگت بلتستان میں عام انتخابات 7 جون کو ہوں گے، شیڈول جاری
اس کے علاوہ وزیراعظم گلگت بلتستان میں چار دانش اسکولوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے، جس کا مقصد تعلیم کے شعبے کو مزید بہتر بنانا ہے۔














