دورانِ ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کی نوکریوں کا کیس، عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے دورانِ ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کو کوٹہ پر ملازمت دینے سے متعلق اہم کیس میں کلرک سمعیہ نذیر کی اپیل خارج کر دی، تاہم عدالت نے حکومت کو دورانِ ملازمت ملنے والی تنخواہوں اور مراعات کی ریکوری سے روک دیا۔

دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ پہلے ہی قرار دے چکی ہے کہ فیصلے سے قبل ہونے والی بھرتیاں برقرار رہیں گی۔ وکیل کے مطابق ان کی موکلہ پنجاب میں کوٹہ ختم ہونے سے پہلے بھرتی ہوئی تھی، اس لیے سپریم کورٹ کا فیصلہ اس پر لاگو نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیے وفاقی آئینی عدالت نے پہلی پوزیشن ہولڈرخاتون کی تقرری کو قانونی قرار دے دیا

اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ درخواست گزار کے کیس پر لاگو نہیں ہوتا، جبکہ پنجاب میں فوت ہونے والے ملازمین کے بچوں کو ملازمت دینے کا قانون ختم ہو چکا ہے۔

جسٹس باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ پنجاب میں اس نوعیت کی بھرتیوں کا قانون اب موجود نہیں، جبکہ چیف جسٹس جسٹس امین الدین نے کہا کہ سندھ حکومت نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں یہ کوٹہ ختم کر دیا تھا۔

چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیے کہ خلافِ قانون بھرتیاں متعلقہ اداروں نے کیں، اس میں ملازمین کا کوئی قصور نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جن ملازمین نے جتنا عرصہ کام کیا، اس دوران حاصل کی گئی تنخواہیں اور مراعات واپس نہیں لی جا سکتیں۔

یہ بھی پڑھیے وفاقی آئینی عدالت نے پہلے دن کام کا آغاز کس طرح سے کیا؟

عدالت کو بتایا گیا کہ محکمہ زراعت نے خلافِ قانون کوٹہ پر بھرتی ہونے والی کلرک سمعیہ نذیر کو برطرف کر دیا تھا، جبکہ لاہور ہائیکورٹ اور بعد ازاں وفاقی آئینی عدالت نے بھی برطرفی کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کر دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟