بالی ووڈ فلم ’دادی کی شادی‘ پاکستانی ٹیلی فلم کی کاپی ہے، سوشل میڈیا پر سنگین الزامات

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فلم ’دادی کی شادی‘ ریلیز سے پہلے ہی شدید تنازع کا شکار ہو گئی ہے، جہاں سوشل میڈیا پر اس پروجیکٹ پر یہ سنگین الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ اس کی کہانی مبینہ طور پر ایک پاکستانی ٹیلی فلم سے متاثر ہو کر کاپی کی گئی ہے۔

یہ بحث اس وقت شدت اختیار کر گئی جب آن لائن صارفین نے دعویٰ کیا کہ فلم کا مرکزی خیال اور کہانی ایک پاکستانی ٹیلی فلم سے مماثلت رکھتی ہے جو مارچ 2026 میں نشر ہوئی تھی۔ اس مبینہ مماثلت نے دونوں ممالک کے ناظرین میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رشی کپور کی بیٹی کا چونکا دینے والا فیصلہ، 45 سال کی عمر میں بالی ووڈ میں دھماکے دار انٹری

تنازع کی اصل وجہ دونوں پروجیکٹس کا مرکزی تھیم ہے جس میں ایک بزرگ خاتون کی زندگی میں دوبارہ محبت کا آغاز اور بعد ازاں شادی کا فیصلہ دکھایا گیا ہے جسے بعض صارفین نے غیر معمولی مماثلت قرار دیا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں نیتو کپور اور کپل شرما کے ساتھ آر سارتھ کمار، یوگراج سنگھ، تیجسونی کولہا پوری، ادیتی متل، نگہت خان، ودھان شرما اور سورنا پانڈے سمیت متعدد اداکار شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں