وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس ترجمان کیرولین لیویٹ امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے فیشن سینس، انداز گفتگو کی مداح
انہوں نے بتایا کہ ان کی نومولود بیٹی کا نام ویویانا (Viviana) رکھا گیا ہے جسے گھر میں پیار سے ’ویوی‘ کہا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیرولین لیویٹ نے کہا کہ 1 مئی کو ان کی بیٹی نے خاندان میں خوشیوں کا اضافہ کیا۔ ان کے مطابق بچی مکمل طور پر صحت مند اور تندرست ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ہم اس خوشی کے نئے مرحلے کو بھرپور انداز میں انجوائے کر رہے ہیں اور ہمارا بیٹا اپنی نئی بہن کے ساتھ خوشی سے ایڈجسٹ ہو رہا ہے۔
ہمارا گھر اس وقت محبت اور خوشیوں سے بھرپور ہے۔
مزید پڑھیے: ایران، امریکا مذاکرات بذریعہ پاکستان بدستورجاری، کیا صدر ٹرمپ دورہ چین کے موقع پر پاکستان آئیں گے؟
یہ کیرولین لیویٹ اور ان کے شوہر نکولس ریکیو کے ہاں دوسری اولاد ہے۔ ان کا پہلا بیٹا نکولس (عرف نکو) جولائی 2024 میں پیدا ہوا تھا۔
View this post on Instagram
رپورٹس کے مطابق 28 سالہ کیرولین لیویٹ پہلی وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری ہیں جنہوں نے دوران عہدہ حمل اور زچگی کا تجربہ کیا۔ وہ اس وقت زچگی کی چھٹی پر ہیں اور توقع ہے کہ رواں سال کے آخر میں دوبارہ صحافتی بریفنگز شروع کریں گی۔
یاد رہے کہ ان کی آخری پریس بریفنگ 27 اپریل کو ہوئی تھی جس کے بعد وہ عارضی طور پر ذمہ داریوں سے الگ ہو گئی تھیں۔
مزید پڑھیں: ’تمہاری ماں نے‘: ٹرمپ پیوٹن ملاقات سے متعلق سوال پر وائٹ ہاؤس ترجمان کا تضحیک آمیز جواب
اس دوران وائٹ ہاؤس کی جانب سے مختلف حکومتی عہدیدار باری باری میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں۔













