وائٹ ہاؤس ترجمان کیرولین لیویٹ امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے فیشن سینس، انداز گفتگو کی مداح

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے اپنی زچگی کی چھٹیوں  کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کی حمایت میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

حال ہی میں صدر ٹرمپ اور اعلیٰ حکام کے قریب ہونے والی فائرنگ کے واقعے کے بعد کیرولین لیویٹ نے اپنی چھٹیاں منسوخ کر کے دوبارہ ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور وہ وائٹ ہاؤس کرسپانڈنٹس ڈنر سمیت شاہ چارلس اور ملکہ کومیلا کے دورہ امریکہ کے دوران بھی متحرک نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ٹی وی میزبان نے میلانیا ٹرمپ کو ’ممکنہ بیوہ‘ قراردیدیا

خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کی جانب سے شاہی مہمانوں کے اعزاز میں دیے گئے اسٹیٹ ڈنر کے بعد کیرولین لیویٹ نے سوشل میڈیا پر میلانیا ٹرمپ کے اندازِ گفتگو اور فیشن سینس کو بھرپور انداز میں سراہا۔

 انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ایسی پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں میلانیا ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ فیشن اور کلاس کے معاملے میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

اس پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ مخالفین میلانیا ٹرمپ سے اسی لیے نفرت کرتے ہیں کیونکہ ان جیسا بننا کسی کے لیے بھی ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   ’جھوٹ بند کیے جائیں‘، میلانیا ٹرمپ کی ایپسٹین سے تعلق کے الزامات کی تردید

کیرولین لیویٹ نے اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں (حقائق) لکھ کر خاتونِ اول کی تعریف کی تائید کی۔

واضح رہے کہ کیرولین لیویٹ اور ان کے شوہر نکولس رِسیو ہفتے کے روز وائٹ ہاؤس کرسپانڈنٹس ایسوسی ایشن کے عشایئے میں موجود تھے جب وہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد انہوں نے اپنی رخصت ختم کر کے انتظامیہ کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں