جھل مگسی: ایم ایٹ شاہراہ پر مسافر کوچ الٹ گئی، 7 افراد جاں بحق، 22 زخمی

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جھل مگسی میں ایم ایٹ شاہراہ پر مسافر کوچ الٹنے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہو گئے، حادثے میں خواتین اور بچے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہری پور: باراتیوں سے بھری بس حادثہ کا شکار، کمسن بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب خاران سے لاڑکانہ جانے والی مسافر کوچ ایم ایٹ شاہراہ پر بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ ڈی ایس پی محمد یونس نے بتایا کہ 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق حادثے میں 22 افراد زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp