پاکستان کا اسپاٹ ایل این جی بولیاں مسترد کرنے کا فیصلہ، قطر سے سستی سپلائی کے امکانات بڑھ گئے

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے 2 اسپاٹ ایل این جی کارگوز کے لیے پیش کی گئی سب سے کم بولیوں کو منظور کرنے سے انکار کر دیا ہے، جبکہ قطر سے طویل المدتی معاہدے کے تحت نسبتاً کم قیمت پر ایل این جی سپلائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز کشیدگی: قطر سے ترسیل متاثر، پاکستان کا اسپاٹ ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 2 کم ترین بولی دینے والی کمپنیوں بی پی سنگاپور اور ٹوٹل انرجیز گیس اینڈ پاور لمیٹڈ کو آگاہ کر دیا ہے کہ ان کی پیشکشیں قبول نہیں کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب قطر کی جانب سے پاکستان کو 2 ایل این جی کارگوز کی فراہمی کے مثبت اشارے ملے ہیں، جو آبنائے ہرمز کے راستے پاکستان پہنچائے جا سکتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور شپنگ راستوں سے متعلق خدشات کے باعث قطر نے اضافی ایل این جی کارگوز کی فراہمی میں ہچکچاہٹ ظاہر کی تھی، تاہم حالیہ سفارتی پیش رفت کے بعد سپلائی کے امکانات بہتر ہو گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘