برطانیہ: مقامی انتخابات میں حکمران جماعت کو بھاری نقصان، وزیراعظم اسٹارمر کا مستعفی ہونے سے انکار

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے مقامی انتخابات میں حکمران لیبر پارٹی کو بھاری نقصان پہنچنے کے باوجود مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے، جبکہ دائیں بازو کی جماعت ریفام یو کے نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

جمعے کو سامنے آنے والے نتائج کے مطابق نائجیل فراج کی قیادت میں ریفارم یو کے نے انگلینڈ کے شمالی صنعتی اور مزدور طبقے کے علاقوں میں سینکڑوں مقامی کونسل نشستیں جیت لیں۔ ان میں ہارٹل پول سمیت وہ علاقے بھی شامل ہیں جو ماضی میں لیبر پارٹی کا مضبوط گڑھ سمجھے جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: کیئر اسٹارمر کی وزارت عظمیٰ کے عہدے پر دن گنے جا چکے ہیں، برطانوی اخبار کا دعویٰ

وزیراعظم اسٹارمر نے انتخابی نتائج کو ‘انتہائی مشکل’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ووٹرز نے حکومت کی کارکردگی اور تبدیلی کی رفتار کے بارے میں واضح پیغام دیا ہے، تاہم وہ بحران کے وقت ملک کو افراتفری میں نہیں دھکیلیں گے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق 2024 کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے والی لیبر حکومت معاشی ترقی، مہنگائی میں کمی اور عوامی خدمات کی بہتری کے وعدے پورے کرنے میں مشکلات کا شکار ہے۔ امریکا-اسرائیل اور ایران تنازع کے باعث آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل متاثر ہونے سے برطانیہ کی معیشت پر بھی دباؤ بڑھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر ‘پارلیمنٹ کو گمراہ کرنے’ کی تحقیقات سے بچ گئے

ریفارم یو کے کے رہنما نائجیل فراج نے نتائج کو ‘برطانوی سیاست میں تاریخی تبدیلی’ قرار دیا۔ دوسری جانب کنزرویٹو پارٹی بھی کئی علاقوں میں نشستیں گنوانے لگی جبکہ لبرل ڈیموکریٹس اور گرین پارٹی نے بھی اپنی حمایت میں اضافہ دیکھا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نتائج برطانوی سیاست میں روایتی دو جماعتی نظام کے کمزور ہونے اور نئی سیاسی تقسیم کی عکاسی کرتے ہیں، جس سے آئندہ عام انتخابات کے نتائج کی پیش گوئی مزید مشکل ہو گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’چیٹ جی پی ٹی انسان نہیں‘: اوپن اے آئی کی نوعمر صارفین کے لیے نئی حکمت عملی

ٹی وی میزبان و اداکار ساحر لودھی کے خلاف خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج، الزام کیا ہے؟

شاہ رخ خان کی رہائش گاہ پر 2 بڑے سانپ نکل آئے، وکی دوبے کی طلبی

وفاقی حکومت کا عمران خان کے شفا اسپتال سے علاج کے سپریم کورٹ کے حکم پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

عمران خان کی اسپتال منتقلی: سینیٹ میں وزیر برائے پارلیمانی امور کی عملدرآمد کی یقین دہانی، پی ٹی آئی اراکین کا خیرمقدم

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد