گلگت بلتستان الیکشن: نواز شریف نے ٹکٹ ہولڈرز کے ناموں کی منظوری دیدی، باضابطہ اعلان

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ پارٹی کی جانب سے مختلف حلقوں کے لیے نامزد امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا۔

جاری کردہ فہرست کے مطابق جی بی اے-1 گلگت-1 سے شفیق الدین، جی بی اے-2 گلگت-2 سے حافظ حفیظ الرحمٰن، جی بی اے-3 گلگت-3 سے محمد اقبال، جی بی اے-6 ہنزہ سے شہزادہ سلیم کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: گلگت بلتستان الیکشن: پیپلز پارٹی نے ٹکٹ ہولڈرز کا اعلان کردیا، ن لیگ کی لسٹ بھی فائنل

اسی طرح جی بی اے-7 اسکردو-1 سے محمد اکبر خان، جی بی اے-8 اسکردو-2 سے امتیاز حیدر خان، جی بی اے-9 اسکردو-3 سے اجمل حسین، جی بی اے-10 کھرمنگ سے سید محسن رضوی، جی بی اے-12 شگر سے محمد طاہر انہار شگری کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

فہرست کے مطابق جی بی اے-13 استور-1 سے فرمان علی، جی بی اے-14 استور-2 سے رانا محمد فاروق، جی بی اے-15 دیامر-1 سے عبد الوجد، جی بی اے-16 دیامر-2 سے انجینئر محمد انور، جی بی اے-17 دیامر-3 سے محمد زمان جبکہ جی بی اے-18 دیامر-4 سے ملک کفایت الرحمٰن کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: گلگت بلتستان میں انتخابات کی تیاریاں تیز، نواز شریف کی ہدایت پر امیر مقام کا 2 روزہ اہم دورہ

اس کے علاوہ جی بی اے-19 غذر ایک سے ظفر محمد، جی بی اے-20 غذر 2 سے عبدالجہان، جی بی اے-21 غذر-3 سے غلام محمد اور جی بی اے-22 گانچھے-1 سے محمد ابراہیم ثنائی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں عام انتخابات 7 جون کو ہونے جارہے ہیں، اور الیکشن کمیشن نے باضابطہ شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں دلچسپی لے رہے ہیں اور انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام تر اختلافات بھلا کر پارٹی کی کامیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترکیہ کا ففتھ جنریشن جنگی طیارہ ’ کآن‘ اڑان بھرنے کو تیار، امریکی صدر سے بڑے سرپرائز کی امید

لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو خانیوال کے قریب حادثہ، بوگی پٹڑی سے اتر گئی

ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ کمانے کا سنہری موقع، نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

یمن کی بندرگاہ حدیدہ کے قریب مال بردار جہاز پر حملہ، بحیرۂ احمر میں سکیورٹی خدشات پھر بڑھ گئے

5 جولائی 1977 کا مارشل لا جمہوریت پر حملہ تھا: بلاول بھٹو زرداری

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟