پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز، قومی ٹیم نے ایک وکٹ پر 179 رنز اسکور کرلیے

ہفتہ 9 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 179 رنز اسکور کرلیے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کا بھارت اور چین کے مہنگے بجلی منصوبوں پر نظرثانی کا فیصلہ

نوجوان بیٹر اذان اویس 84 جبکہ عبداللّٰہ فضل 37 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، اور دونوں کھلاڑی اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

پاکستان کو اننگز کا واحد نقصان 101 رنز پر اٹھانا پڑا، جب امام الحق 45 رنز بنانے کے بعد مہدی حسن میراز کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ اس سے قبل قومی ٹیم نے محتاط لیکن مضبوط آغاز کیا تھا۔

میرپور کے شیرِ بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ کے دوسرے دن بنگلادیش نے اپنی پہلی اننگز 301 رنز سے دوبارہ شروع کی۔

مشفق الرحیم اور لٹن داس نے بیٹنگ کا آغاز کیا، جہاں مشفق الرحیم نے جلد ہی اپنی نصف سنچری مکمل کرلی اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔

تاہم بعد ازاں پاکستانی بولرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کیں، جس کے باعث بنگلادیشی ٹیم پہلے دن کے اسکور میں صرف 112 رنز کا اضافہ کرسکی اور پوری ٹیم 413 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے پہلے روز نجم الحسن شانتو نے 101 اور مومن الحق نے 91 رنز بنائے تھے، جبکہ محمود الحسن جوائے 8 اور شادمان اسلام 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسرے دن مشفق الرحیم 71، لٹن داس 33، مہدی حسن میراز 10 اور تیج الاسلام 17 رنز بنا سکے۔

مزید پڑھیں: ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش کی گرفت مضبوط، شانتو کی شاندار سینچری

پاکستان کی طرف سے محمد عباس نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نعمان علی اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی