سعودی طلبا نے ریاضی اولمپیاڈ میں 2 طلائی تمغے جیت لیے

ہفتہ 9 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یونان میں ہونے والے 43ویں بلقان ریاضی اولمپیاڈ میں سعودی عرب کے طلبا نے 2 طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا۔

مزید پڑھیں:گوگل کا مصنوعی ذہانت کا ماڈل انٹرنیشنل میتھمیٹیکل اولمپیاڈ میں گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب

مقابلے میں جدہ سے تعلق رکھنے والے عبداللہ محمد السقاف اور مدینہ کے عبدالسلام عبداللہ السلمی نے طلائی تمغے اپنے نام کیے، جبکہ مشرقی علاقے کے الیاس شاکر الفرج نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

یونان کے شہر تھیسالونیکی میں منعقدہ اس مقابلے میں 24 ممالک کے 148 طلبا نے حصہ لیا۔

سعودی عرب نے 2010 سے اب تک اس اولمپیاڈ میں مجموعی طور پر 68 اعزازات حاصل کیے ہیں، جن میں 4 طلائی، 14 چاندی اور 46 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:عالمی سائنسی مقابلوں میں سعودی عرب کی شاندار کامیابیاں، رپورٹ جاری

سعودی طلبا کی تیاری موہبہ فاؤنڈیشن اور وزارتِ تعلیم کے اشتراک سے کی جاتی ہے، جہاں قومی مقابلوں اور خصوصی تربیتی کیمپوں کے ذریعے طلبا کی صلاحیتیں نکھاری جاتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان سرزمین سے دہشتگردی کا سلسلہ جاری، پاکستان نے طالبان کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان دشمن گٹھ جوڑ بے نقاب، فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے روابط کے شواہد سامنے آگئے

مئی 2026 میں ترسیلاتِ زر 4.25 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

کنگ چارلس سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے فلاحی سرگرمیوں پر میرا شکریہ ادا کیا، ماہرہ خان

پاک افغان سرحدی علاقوں میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگرد ہلاک

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟