زمبابوے کے خلاف ہونے والی 3 ٹی20 میچز کی سیریز کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، جس میں فاطمہ ثناء کو ایک بار پھر کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔
پاکستان اور زمبابوے کی خواتین ٹیموں کے درمیان یہ سیریز 12 مئی سے شروع ہوگی اور 15 مئی تک جاری رہے گی۔
سیریز کے تمام میچ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوں گے، جہاں میچز کا آغاز شام 7:30 بجے ہوگا۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں عنبر کائنات واحد نئی اور ان کیپڈ کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے حالیہ نیشنل ویمنز ٹی20 ٹورنامنٹ میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔
واضح رہے کہ اسے سے قبل پاکستان ویمنز ٹیم نے ایک روزہ سیریز کے 2 میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔














