کنگ چارلس کی رہائش گاہ بکنگھم پیلس کے باہر بادشاہت کیخلاف مظاہرین کا احتجاج

ہفتہ 9 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں بادشاہت کے خلاف احتجاجی مظاہرے اس وقت شدت اختیار کر گئے جب مظاہرین نے شاہی محل کی جانب مارچ کرتے ہوئے سیکیورٹی حصار کو عبور کرنے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا جب مظاہرین نے کنگ چارلس سوم کی رہائش گاہ بکنگھم پیلس کے باہر احتجاج کیا۔

مظاہرین پہلے ٹرافلگر اسکوائر میں جمع ہوئے اور بعد ازاں شاہی محل کی جانب روانہ ہوئے جہاں انہوں نے بادشاہت کے خاتمے کے مطالبے کے ساتھ نعرے بازی کی۔ ان کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھے جن پر ‘بادشاہت ختم کرو’ اور ‘یہ میرا بادشاہ نہیں’ جیسے نعرے درج تھے۔

یہ بھی پڑھیے: شاہی رہائش گاہ ’سینڈرنگھم اسٹیٹ‘ کے دروازے سیاحوں کے لیے کھل گئے؛ پہلی بار شاہ چارلس کے بیڈ روم کا دورہ

یہ احتجاج ریپبلک نامی تنظیم کے زیر اہتمام کیا گیا، جس کے کارکنان گزشتہ برسوں میں اپنی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ کر چکے ہیں۔ تنظیم کے سی ای او گراہم اسمتھ نے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال اور بادشاہ چارلس کی تاجپوشی کے بعد ان کی تحریک کو غیر معمولی تقویت ملی ہے۔

مظاہرے میں شریک لندن کی رہائشی الزبتھ میک انٹائر نے برطانوی طبقاتی نظام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ نظام معاشرے میں غیر منصفانہ درجہ بندی پیدا کرتا ہے، جو قابل قبول نہیں۔

تنظیم کے مطابق حالیہ برسوں میں بادشاہت کے خلاف عوامی آواز میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ شاہی خاندان کو مختلف تنازعات اور عوامی دباؤ کا بھی سامنا ہے۔

حکام نے صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی سخت کر دی، تاہم مظاہرین پرامن انداز میں اپنے مطالبات جاری رکھتے رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں عام انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کرائے جائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا اعلان

معاہدے سے پہلے ایرانی اثاثے بحال نہیں ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

ساہیوال میں سفاک دیور نے بھابھی اور معصوم بھتیجی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، ملزم گرفتار

جمہوریت میں مداخلت کا الزام: ہنری نوواک کیس پر جے ڈی وینس کے بیان پر برطانوی نائب وزیرِ اعظم برہم

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، معاملے کے پرامن حل کے لیے شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

لائیوگلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ