انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا، پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

ہفتہ 9 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے صوبے میں انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کی اجازت دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز کو پرانے کرایوں پر عملدرآمد جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باوجود مسافروں پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ کرایوں میں خودساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کا شہریوں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن

محکمہ ٹرانسپورٹ نے اس فیصلے پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو خصوصی نگرانی کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ مختلف شہروں کے بس اڈوں پر چیکنگ ٹیمیں بھی متحرک کر دی گئی ہیں تاکہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری ایکشن لیا جا سکے۔

سیکریٹری آر ٹی اے لاہور رانا محسن کا کہنا ہے کہ انٹرسٹی ٹرانسپورٹرز سے کرایے برقرار رکھنے کے حوالے سے باقاعدہ بیان حلفی حاصل کر لیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق بعض ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا تھا، تاہم حکومت نے یہ اضافہ فوری واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کو بھی مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے