ڈھاکا ٹیسٹ کا تیسرا روز: قومی ٹیم پہلی اننگز میں 386 رنز بنا کر آؤٹ، بنگلہ دیش کو 34 رنز کی برتری

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈھاکا میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 386 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جبکہ دن کے اختتام تک بنگلہ دیش نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 7 رنز اسکور کرلیے، اور یوں میزبان ٹیم کی برتری 34 رنز ہوگئی۔

پاکستان نے تیسرے دن اپنی نامکمل اننگز ایک وکٹ کے نقصان پر 179 رنز سے شروع کی۔ اذان اویس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ محمد رضوان نے 59، عبداللہ شفیق نے 60 اور سلمان علی آغا نے 58 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:شاہین آفریدی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے

دیگر بلے بازوں میں امام الحق نے 45 اور شاہین شاہ آفریدی نے 13 رنز اسکور کیے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ تسکین احمد اور تیج الاسلام نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے دن کا آغاز 179 رنز پر ایک وکٹ کے نقصان سے کیا تھا۔

اذان اویس اور عبداللہ شفیق نے اننگز کو آگے بڑھایا اور نوجوان بلے باز اذان اویس نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سینچری مکمل کی۔ وہ بعد میں 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 226 رنز پر گری جب کپتان شان مسعود 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اگلے ہی اوور میں 227 رنز پر سعود شکیل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

بعد ازاں عبداللہ شفیق 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اس کے بعد محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے ذمہ دارانہ شراکت قائم کرتے ہوئے اسکور 349 رنز تک پہنچایا۔

دونوں کھلاڑیوں نے اپنی اپنی نصف سینچریاں بھی مکمل کیں، تاہم محمد رضوان 59 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

تیسرے دن کے اختتام پر بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 7 رنز بنائے اور اسے مجموعی طور پر پاکستان پر 34 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 413 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔ نجم الحسن شانتو نے 101، مومن الحق نے 91 اور مشفیق الرحیم نے 71 رنز اسکور کیے۔

مزید پڑھیں:ڈھاکہ ٹیسٹ: دوسرے روز جلد وکٹیں لے کر بنگلادیشی اننگز کا خاتمہ کریں گے، محمد عباس

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 5 وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ نعمان علی اور حسن علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الیکٹرانک دستخطوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ کا دورہ مؤخر

رابن ہڈ سے منسوب ایک ہزار سال قدیم تاریخی بلوط کا درخت دم توڑ گیا

پانی کا بطور ہتھیار استعمال عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ، بھارت کی آبی بالادستی قبول نہیں، اسحاق ڈار

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا ٹیلیفونک رابطہ، امن معاہدے پر مبارکباد

فاطمہ ثنا نے تاریخ رقم کر دی، ویمنز دی ہنڈرڈ کھیلنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئیں

ویڈیو

90 فیصد ترقیاتی بجٹ کرپشن کی نذر، 2 چیلنج سال میں ایک بھی پرائمری اسکول نہیں بنا، اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ