وزیراعظم شہباز شریف اور قطری وزیراعظم کا رابطہ، خطے میں امن کوششوں پر تبادلہ خیال

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی صورتحال، جاری امن کوششوں اور پاکستان قطر تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کو آج قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آل جاسم آل ثانی نے ٹیلی فون کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر علاقائی استحکام اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے حوالے سے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں میں قطر کی مستقل حمایت کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کی قطر میں پھنسے افغان پناہ گزینوں کو کانگو منتقل کرنے کی تجویز

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن اور استحکام کے قیام کے لیے تمام فریقین کے درمیان تعمیری روابط اور مسلسل تعاون ناگزیر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے تہہ دل سے تہنیتی پیغام بھی پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ وہ امیرِ قطر کے آئندہ دورۂ پاکستان کے منتظر ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کو مزید وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی