مریم نواز نے راولپنڈی کے کچہری چوک میں ’معرکہ حق اسکوائر‘ کا افتتاح کردیا

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی کے کچہری چوک میں ’معرکہ حق اسکوائر‘ کا افتتاح کردیا۔

یہ منصوبہ کچہری چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ کے تحت تعمیر کیا گیا ہے جس کے تحت 2 فلائی اوور اور 3 انڈر پاسز تعمیر کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ پیدل چلنے والوں کے لیے پل اور ’معرکہ حق‘ کی یادگار بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔

منصوبے پر مجموعی طور پر 19 ارب روپے لاگت آئی ہے۔ کچہری چوک فلائی اوور اور انڈر پاس کو ’معرکہ حق فلائی اوور‘ اور ’معرکہ حق انڈر پاس‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اینکسی چوک میں تعمیر شدہ انڈر پاس اور فلائی اوور کو ’جناح انڈر پاس‘ اور ’جناح فلائی اوور‘ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد دعا بھی کرائی۔ بعد ازاں انہوں نے سگنل فری کوریڈور، اوور ہیڈ برج اور دیگر شاہراہوں کا دورہ کیا۔

صوبائی وزیر صہیب احمد بھرتھ نے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سگنل فری کوریڈور سے روزانہ 2 لاکھ سے زیادہ گاڑیاں گزر سکیں گی۔

انہوں نے کہاکہ ’معرکہ حق اسکوائر‘ میں جدید طرز کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ پیدل چلنے کا پل بھی تعمیر کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق روات سے موٹروے تک 25 کلومیٹر طویل سگنل فری کوریڈور کے دو مراحل مکمل ہو چکے ہیں جبکہ تیسرا مرحلہ جلد مکمل کیا جائے گا۔

اس منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 9 انڈر پاسز اور 3 فلائی اوورز تعمیر کیے جائیں گے، جبکہ ریس کورس، چیئرنگ کراس اور اے ایف آئی سی چوک میں بھی انڈر پاسز بنائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ یہ سگنل فری کوریڈور راولپنڈی کے شہری ڈھانچے کو بدل دے گا اور شہریوں کو جدید اور بہتر سفری سہولیات فراہم کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی