بنگلہ دیشی وزیرتعلیم کا کاکس بازار میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپ کا دورہ، بچوں کی تعلیم کی اہمیت پر زور

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے ابتدائی تعلیم بوبی حجاج نے اتوار کو کاکس بازار کے اوکھیا علاقے میں قائم روہنگیا کیمپوں کے مختلف تعلیمی مراکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بے گھر روہنگیا بچوں کے لیے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔

دورے کے دوران بوبی حجاج نے یونیسیف اور براک کے زیرانتظام 3 لرننگ سینٹرز کا معائنہ کیا اور روہنگیا طلبہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے بچوں کے تعلیمی تجربات، مستقبل کے خوابوں اور خواہشات کے بارے میں گفتگو بھی کی۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا کے باغی رہنما نبی حسین کا بھائی فائرنگ کے واقعے میں قتل

وزیرمملکت نے روہنگیا برادری کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں جبکہ اساتذہ اور تعلیمی عملے نے انہیں تعلیمی مراکز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں انفرااسٹرکچر کی کمی، تعلیمی مواد کی قلت اور تربیت سے متعلق مشکلات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

اس موقع پر بوبی حجاج نے کہا کہ ہر بچے کو خواب دیکھنے کا حق حاصل ہے اور انسانی بحران کے دوران بھی تعلیم تک رسائی یقینی بنانا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم صرف علم حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں بلکہ نئی نسل کو تشدد، مایوسی اور غیر یقینی صورتحال سے محفوظ رکھنے کا مؤثر ہتھیار بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلادیشی حکومت روہنگیا بچوں کے لیے محفوظ، انسانی اور تعلیم دوست ماحول کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری، ترقیاتی شراکت داروں اور فلاحی تنظیموں کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔

یہ بھی پڑھیے: برطانیہ کا بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے لیے امداد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

حکام کے مطابق ان تعلیمی مراکز میں میانمار نصاب کے تحت جماعت 12 تک تعلیم دی جارہی ہے، جس میں میانمار زبان، انگریزی، ریاضی، جغرافیہ، تاریخ اور سائنس سمیت 6 مضامین شامل ہیں۔

دورے کے موقع پر یونیسیف، براک اور ریفیوجی ریلیف اینڈ ریپیٹری ایشن کمشنر کے دفتر کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘