سپریم کورٹ میں ای او بی آئی کرپشن کیس، کارروائی تیز کرنے کی ہدایت، تفصیلات طلب

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ای او بی آئی کرپشن کیس میں ٹرائل کورٹ سے اب تک کی کارروائی کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: سسر کی ملکیت حق مہر میں دینے کا دعویٰ مسترد، سپریم کورٹ کا فیصلہ

جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت میں ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور پیش ہوئے جبکہ ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق درخواستوں پر بھی سماعت ہوئی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم عمار احمد خان اور دیگر ملزمان کے خلاف کیس زیر سماعت ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے وکیل علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران ای او بی آئی کی جانب سے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواستوں پر نوٹسز جاری کیے گئے۔ ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ کیس کی پیروی مؤثر انداز میں کی جائے گی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان پر ایک ارب روپے سے زائد رقم لینے کے باوجود پلاٹس نہ دینے کا الزام ہے۔

مزید پڑھیں: جام مہتاب حملہ کیس، سپریم کورٹ نے ملزمان کی ضمانت کی توثیق کر دی

جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے کہ ادارے کو رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کا قانونی اختیار نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ 13 سال میں رقم دینے کے باوجود پلاٹ نہ ملنا سنگین معاملہ ہے۔

عدالت نے کارروائی مکمل ہونے کے بعد کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی