قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس کب تک جاری رہے گا؟

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 22 مئی تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، قومی اہمیت کے حامل مختلف امور زیر بحث لائے جائیں گے۔

پیر کے روز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں قومی اسمبلی کے 27 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فافن رپورٹ: قومی اسمبلی کی کارکردگی میں بہتری، مگر قانون سازی پر بحث محدود

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 22 مئی 2026 بروز جمعہ تک جاری رکھا جائے گا، اجلاس کے دوران اہم قانون سازی، وقفہ سوالات اور قومی اہمیت کے حامل مختلف امور زیر بحث لائے جائیں گے۔

کمیٹی نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پیش کی جانے والی رپورٹس ممبران کو آن لائن مہیا کرنے کی منظوری بھی دی۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پیپر لیس ورکنگ سے قومی خزانے پر بوجھ کم ہوگا۔

ممبر قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی کے مرحوم بیٹے کے لیے مغفرت کی دعا

اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی کے مرحوم بیٹے کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس میں تعلیم، ہیلتھ اور ماحولیات کے اہم بل زیر غور

اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد حسن مگسی سمیت دیگر اراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہوگی، 7 نشستوں پر 9 امیدوار مدمقابل

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

میر رضا کیس: سندھ کابینہ نے تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دیدی

لاہور: حبیب جالب کی بیٹی کا ڈھابہ ہٹانے پر تنازع، انتظامیہ نے ماڈل ریڑھی دینے کی یقین دہانی کرا دی

ایشین کرکٹ کونسل الیکشن، تاریخ رقم ہو گئی، بھارت کو شکست، پاکستان نے تینوں نشستیں جیت لیں

ویڈیو

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پبلک سیفٹی ایپ، خصوصی افراد کے لیے مؤثر سہولت

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟