پاکستانی شادی میں مہندی کا تھال یا آرتی؟ وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر پاکستان میں ہونے والی ایک مہندی تقریب کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ثقافتی روایات پر نئی بحث چھڑ گئی۔ ویڈیو میں دیوں سے سجی مہندی کی تھالیاں اسٹیج کی جانب لے جائی جا رہی تھیں جس پر ایک صارف نے اسے بھارتی رسمِ آرتی سے تشبیہ دیتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ’پاکستان میں ثقافتی شناخت کا بحران پیدا ہو چکا ہے۔ آرتی جیسی رسومات سے مہندی کی تقریبات تک سب کچھ بدل رہا ہے‘۔

تاہم اس تبصرے کے بعد متعدد پاکستانی صارفین نے اس مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے واضح کیا کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والی رسم ہندو مذہبی روایت نہیں بلکہ برصغیر خصوصاً پاکستان کی روایتی مہندی تقریبات کا حصہ ہے جو دہائیوں سے مختلف علاقوں میں رائج ہے۔

صحافی شفا یوسفزئی نے بھی اس بحث پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسے ’شناخت کا بحران‘ قرار دینا درست نہیں۔ ان کے مطابق ویڈیو میں موجود تھالیاں دراصل مہندی کی روایتی تھالیاں ہیں جنہیں دیوں سے سجایا گیا ہے اور انہیں تقریب کے دوران اسٹیج یا ڈانس فلور کی جانب لے جایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان میں دن دیہاڑے 14 سالہ لڑکی کا مبینہ اغوا، ویڈیو وائرل ہونے پر شدید عوامی ردعمل

 انہوں نے مزید وضاحت کی کہ عموماً ان تھالیوں کو پہلے ڈانس فلور کے وسط میں رکھا جاتا ہے جہاں روایتی لُڈّی اور ثقافتی رقص کیا جاتا ہے جبکہ بعد ازاں انہی تھالیوں میں موجود مہندی رسم کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

ان کے بقول یہ روایت پاکستان بھر میں برسوں سے مہندی کی تقریبات کا حصہ چلی آ رہی ہے اور اسے کسی دوسری مذہبی رسم سے جوڑنا مناسب نہیں۔

صباحت نامی صارف کا کہنا تھا کہ یہ کوئی آرتی کی رسم نہیں بلکہ دیوں سے سجی مہندی کی روایتی تھالیاں ہیں جو تقریب میں لائی جاتی ہیں۔ مایوں، مہندی، ڈھولک، گھوڑی چڑھنا، اُبٹن، ہلدی اور مہندی لگانا جیسی بے شمار رسومات برصغیر خصوصاً پنجابی ثقافت کا حصہ رہی ہیں۔ پاکستان کی اکثریتی آبادی پنجابیوں پر مشتمل ہے اور یہ روایات صدیوں سے یہاں کی شادی بیاہ کی تقریبات میں شامل چلی آ رہی ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ یہ آرتی نہیں ہے۔ تھالی کے درمیان واضح طور پر مہندی رکھی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔ صرف دیے موجود ہونے سے ہر چیز آرتی کی تھالی نہیں بن جاتی۔ پنجابی شادیوں میں مہندی کے ساتھ دیے سجانا اور جلانا ایک عام اور پرانی روایت ہے۔ ہر ثقافتی روایت کو فوراً کسی دوسری مذہبی رسم سے جوڑ دینا بھی عجیب ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے