میڈیکل کے تعلیمی اداروں کی منظوری سے متعلق اجلاس، اسحاق ڈار کا معیار تعلیم کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت میڈیکل، ڈینٹسٹری اور متبادل طب کے تعلیمی اداروں کی منظوری سے متعلق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں متعلقہ قوانین کے تحت میڈیکل، ڈینٹسٹری اور متبادل طب کے تعلیمی اداروں کی منظوری سے متعلق مختلف کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان کی جانچ پڑتال کی گئی۔

نائب وزیراعظم نے اجلاس میں معیارِ تعلیم کو یقینی بنانے اور بین الاقوامی معیار کے تقاضوں پر مکمل عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا۔

کمیٹی نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ بیرون ملک میڈیکل تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے مقررہ طریقہ کار کے تحت پہلے سے رجسٹریشن لازمی کروانی ہوگی تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی صحت خدمات و ضوابط، وزیر قانون و انصاف، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری صحت، سیکریٹری تعلیم اور متعلقہ وزارتوں و اداروں کے سینیئر حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے