احمد آباد کریش، تحقیقاتی رپورٹ سے قبل ایئر انڈیا کی ساکھ اور مالی مستقبل داؤ پر

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایئر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز اے آئی 171 کے گزشتہ سال احمد آباد میں پیش آنے والے ہولناک حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ آئندہ ایک ماہ میں جاری ہونے کی توقع ہے۔

مذکورہ حادثے میں 260 افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ تحقیقاتی رپورٹ سے قبل ایئر انڈیا کو شدید مالی، انتظامی اور آپریشنل مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حادثات اور پاکستانی فضائی حدود کی بندش، ایئر انڈیا کو اربوں ڈالر نقصان کا سامنا

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کو مارچ 2026 تک 2.4 ارب ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کیمبل ولسن بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔

ٹاٹا گروپ، جس نے 2022 میں ایئر انڈیا کا کنٹرول سنبھالا تھا، اب کمپنی میں اخراجات کم کرنے کے اقدامات پر غور کر رہا ہے۔

دوسری جانب سنگاپورایئرلائنز کی بڑھتی دلچسپی کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جو ایئر انڈیا میں 25 فیصد سے زائد شیئرزرکھتی ہے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران ایئر انڈیا کو متعدد حفاظتی اور آپریشنل مسائل کا سامنا رہا۔

بھارت کے فضائی ریگولیٹر نے کمپنی میں 51 حفاظتی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی، جبکہ ایک پرواز کو 8 گھنٹے بعد کینیڈا کی فضائی حدود میں داخلے کی اجازت نہ ہونے پر واپس دہلی لوٹنا پڑا۔

مزید پڑھیں: ایئر انڈیا کے سی ای او کیمپبل ولسن مستعفی، خساروں اور تحقیقات کا دباؤ

ماہرین کے مطابق تاخیر سے طیاروں کی فراہمی، ایندھن کی بڑھتی قیمتیں، روپے کی قدر میں کمی اور بعض بین الاقوامی روٹس کی بندش نے بھی کمپنی کے بحران میں اضافہ کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ احمد آباد حادثے کی حتمی رپورٹ ایئر انڈیا کی ساکھ اور مستقبل پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے، جبکہ کمپنی کو مالی بحران سے نکالنے کے لیےمزید سرمایہ کاری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟