پنجاب میں نصاب، فلموں اور آگاہی مہم کے ذریعے قومی یکجہتی کے فروغ کا فیصلہ

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کے تحت انفارمیشن اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں قومی یکجہتی، حب الوطنی اور نفرت انگیز مواد کے تدارک سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی، ایڈیشنل سیکریٹری ہوم ماہم آصف، ڈپٹی سیکریٹری فنانس شہزاد ہوتیانہ، ڈائریکٹر لاء شاہد امتیاز سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:پاکستان بھارتی دھمکیوں کو اب میمز سمجھتا ہے، عظمیٰ بخاری کا مودی پر طنزیہ وار

کمیٹی نے تعلیمی نصاب اور صبح کی دعا میں حب الوطنی اور نیشنلزم کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا، جبکہ معرکۂ حق اور قومی جذبے سے متعلق مضامین نصاب کا حصہ بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر تشویش ظاہر کی گئی کہ نجی تعلیمی اداروں میں قومی یکجہتی اور معرکۂ حق کے حوالے سے وہ سرگرمیاں نہیں ہوئیں جو سرکاری اداروں میں منعقد کی گئیں، جس پر نجی اسکولوں میں بھی ایسے پروگرام شروع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

اجلاس میں فلم فنڈ کے تحت معرکۂ حق اور قومی یکجہتی پر مبنی فلمیں بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جبکہ الحمرا آرٹس کونسل کے تحت شہید لیاقت پر ڈرامہ تیار کرنے کی منظوری دی گئی۔

شرکا نے کے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر سے تعلیمی اداروں کے دورے جاری رکھنے کی بھی درخواست کی۔

محرم الحرام کے پیش نظر اجلاس میں سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر نفرت انگیز مواد کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے کا مقدمہ، فلک جاوید کی ضمانت منظور

عظمیٰ بخاری نے ہدایت دی کہ انفارمیشن اور ہوم ڈیپارٹمنٹ مشترکہ طور پر ایک خصوصی سیل قائم کریں گے جو نفرت انگیز مواد پھیلانے والے عناصر کی فوری نشاندہی کرے گا اور عوام تک بروقت و درست معلومات پہنچائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی یا نفرت انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’جوہری تخفیف کا معاملہ ختم ہو چکا ہے‘،شمالی کوریا کا سخت مؤقف

بھارت: نرس کی مبینہ غفلت کے باعث غلط انجیکشن لگنے سے مریض جان کی بازی ہار گیا

سعودی عرب: روشنیوں اور فنِ تعمیر کا امتزاج، کنگ عبدالعزیز اسکوائر نے شہر کی شناخت بدل دی

عالمی کشیدگی کے باوجود سونا کیوں سستا ہو رہا ہے؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتا دیں

جنگ بندی معاہدہ آج طے پانے کا امکان، ٹرمپ پُرامید، تہران نے فوری دستخط کی تردید کردی

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں