’مسلمانوں کو کھانا نہیں دوں گا‘ ہندو رکشا دل سربراہ کی غریب سے پلیٹ چھیننے کی ویڈیو وائرل

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد شدید ردعمل سامنے آیا ہے جس میں انتہاپسند بھارتی ہندو گروہ رکھشا دل کے سربراہ بھوپندر تومر عرف پنکی چوہدری کو ایک فلاحی تقسیمِ خوراک کے دوران ایک غریب شخص سے کھانے کی پلیٹ چھینتے اور سخت متنازع جملے ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں وہ یہ کہتے سنائی دیتے ہیں ’ہم ملاؤں کو کھانا نہیں دیں گے چاہے کسی کو برا لگے، کسی مسلمان کو کھانا نہیں ملے گا‘ جبکہ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ ’یہاں صرف ہندو آئیں، مسلمان نہ آئیں‘۔ اس واقعے نے فلاحی سرگرمیوں میں غیر جانبداری اور انسانی ہمدردی کے اصولوں پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Billion Muslims (@billionmuslims)

اس تنازع نے ایک بار پھر بھارت میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور فلاحی کاموں میں شمولیت کے اصول پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، انسانی حقوق کے کارکنان اور سوشل میڈیا صارفین اس پر سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ پنکی چوہدری اور ان کی تنظیم تنازع کی زد میں آئے ہوں۔ ماضی میں بھی ان پر اشتعال انگیز تقاریر، فرقہ وارانہ بیانات اور پرتشدد واقعات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزامات سامنے آتے رہے ہیں جن پر انہیں عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش ہاتھ سے نکلا تو بھارت کو پڑوسی یاد آگئے، طارق رحمان کو دہلی بلانے کے لیے بے تابی

پانچوں آئل ریفائنریاں ریفائنری اپ گریڈ پالیسی کے تحت معاہدوں کے لیے تیار، علی پرویز ملک

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ