آذربائیجان کے وزیرِ انصاف کی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات، عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمہوریہ آذربائیجان کے وزیرِ انصاف فرید احمدوف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سپریم کورٹ میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان عدالتی تعاون، قانون کی حکمرانی اور انصاف کے نظام میں اصلاحات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:آذربائیجان پاکستان کو ایل این جی کی فراہمی کے لیے تیار، باضابطہ پیشکش کردی

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں آذربائیجان کے وزیرِ انصاف فرید احمدوف کے ہمراہ وزارتِ انصاف کے بین الاقوامی تعاون کے ڈائریکٹر جنرل عادل ابیلوف اور اسلام آباد میں آذربائیجان کے سفارت خانے کے فرسٹ سیکریٹری سمیر احمد علی بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی ملاقات کے دوران وفد کے ہمراہ شریک ہوئے۔

ملاقات میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کے عدالتی نظام میں جاری اصلاحاتی اقدامات پر روشنی ڈالی، جن میں عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کا استعمال، عدالتوں کی استعداد کار میں اضافہ اور خدمات کی فراہمی میں بہتری شامل ہیں۔

دونوں فریقین نے عدالتی تربیت، متبادل تنازعہ حل (اے ڈی آر)، عدالتی انتظامیہ اور بہترین بین الاقوامی طریقہ کار کے تبادلے پر تفصیلی گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کا آذربائیجانی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

آذربائیجان کے وزیرِ انصاف نے قانون کی حکمرانی کے فروغ میں پاکستان کی عدلیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے عدالتی تربیت، قانونی تحقیق اور ادارہ جاتی ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، تبادلہ پروگرامز کے فروغ اور ادارہ جاتی شراکت داری کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ آخر میں یادگاری تحائف کا تبادلہ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جمہوریت میں مداخلت کا الزام: ہنری نوواک کیس پر جے ڈی وینس کے بیان پر برطانوی نائب وزیرِ اعظم برہم

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، معاملے کے پرامن حل کے لیے شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ

امریکی جاسوسی قانون میں توسیع کی ڈیڈ لائن قریب، انٹیلیجنس ڈیٹا جمع کرنے میں بڑے تعطل کا انتباہ جاری

آزاد کشمیر، کالعدم ایکشن کمیٹی کے گرد گھیرا تنگ، مرکزی دفتر سیل کردیا گیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کی حقیقت کھلنے لگی، بھارت کے ساتھ تعلق ثابت، عام آدمی کو استعمال کیا جانے لگا

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

لائیوگلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ