17 سال 3 شادیوں پر ضائع کر دیے، بھارتی اداکارہ کا ماضی پر افسوس

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ میرا واسودیون نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کے 17 قیمتی سال تین ناکام شادیوں میں ضائع کر دیے۔

44 سالہ اداکارہ جنہوں نے ہندی فلم ’پیار کا سپرہٹ فارمولہ‘ سے شہرت حاصل کی اور بعد ازاں ملیالم فلم انڈسٹری میں نمایاں مقام بنایا، نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر وہ اپنی توانائیاں اور وقت کیریئر، فٹنس اور ذاتی ترقی پر صرف کرتیں تو آج ان کی زندگی مختلف ہو سکتی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @iamdhanyavarma

اداکارہ نے کہا کہ ’میں اکثر اپنے بیٹے سے کہتی ہوں کہ میں نے اپنی زندگی کے 17 سال تین بے وقوفانہ شادیوں پر ضائع کر دیے۔ میں اس دوران اپنے کیریئر میں بہت کچھ حاصل کر سکتی تھی‘۔

میرا واسودیون کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والدین اور بہن کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکتی تھیں لیکن انہوں نے اپنی زندگی ایسے رشتوں پر قربان کر دی جن میں انہیں نہ عزت ملی اور نہ سنجیدگی سے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں نے سب کھو دیا تھا‘، بالی ووڈ اداکار عامر خان کا چونکا دینے والا انکشاف

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ایسے لوگوں کے ساتھ تعلقات میں اپنا وقت ضائع کیا جنہوں نے کبھی میری قدر نہیں کی۔

واضح رہے کہ میرا واسودیون نے پہلی شادی 2005 میں وشال اگروال سے کی تھی، تاہم 2010 میں دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔ بعد ازاں انہوں نے 2012 میں اداکار جون کوکین سے شادی کی جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے، مگر یہ رشتہ بھی 2016 میں ختم ہو گیا۔ بعد میں انہوں نے 2024 میں سینماٹوگرافر ویپن سے شادی کی جو 2025 میں اختتام پذیر ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی