28ویں آئینی ترمیم پر ابھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی، بلاول بھٹو

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو واضح کیا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ 28ویں آئینی ترمیم پر ابھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پیشرفت ہوئی تو اس پر وہ تبصرہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق پاکستان کی تاریخ کا سنہرا باب ہے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے پارٹی کی پارلیمانی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ وہ خود 27ویں ترمیم پر بات کر چکے ہیں اور 26ویں اور 27ویں ترمیم کے ذریعے صوبائی اختیارات کو یقینی بنایا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کی کوششوں سے تمام صوبوں کی نمائندگی سپریم کورٹ اور فیڈرل آئینی عدالت میں یقینی بنائی گئی۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے 28ویں ترمیم کے حوالے سے یہ تاثر مسترد کیا کہ اس سے 18ویں ترمیم کی تبدیلی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کوئی آئینی ترمیم زیر غور نہیں ہے البتہ ملکی مسائل پر پہلے بات چیت ہوئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کے ساتھ بجٹ مذاکرات کے لیے 4 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس میں ایم این ایز راجہ پرویز اشرف اور نوید قمر، اور سینیٹرز سلیم مندووالہ اور شیری رحمان شامل ہیں۔

عوامی ریلیف وقت کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو کا معاشی بحران پر تشویش کا اظہار

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت سنگین مالی و معاشی بحران کا سامنا ہے اور عوام مہنگائی کے دباؤ سے شدید متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جبکہ پیپلزپارٹی نے بجٹ اور معاشی امور پر حکومت سے مذاکرات کے لیے چار رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کا صبر جواب دے گیا، شہریوں نے کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب وی آئی پی پروٹوکول توڑ دیا

اسلام آباد میں پارٹی کے پارلیمانی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ این ایف سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے متعلق بات چیت ہوئی ہے تاہم آئینی ترمیم کے حوالے سے پیپلزپارٹی سے کوئی باضابطہ مشاورت نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق بات انہوں نے خود کی ہے اور اس پر سنجیدہ غور و خوض کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کو اس وقت مالی اور معاشی بحران کا سامنا ہے اور عوام مہنگائی کے “بم” برداشت کر رہے ہیں، جس کے باعث عام شہری شدید مشکلات میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے صوبوں سے مہنگائی کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون کی درخواست کی ہے، جبکہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے پیٹرول پر ریلیف دیا جا رہا ہے تاکہ عام آدمی کو کچھ سہولت مل سکے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کو مل کر عوام کو ریلیف دینے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی تاکہ معاشی دباؤ میں کمی لائی جا سکے۔

اسلام آباد میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنگی اور علاقائی بحران جیسے معاملات قومی ایشوز ہوتے ہیں جن پر پوری قوم یکجہتی کا مظاہرہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں پاکستان کے عوام اور سیاسی قیادت ایک پیج پر ہوتے ہیں اور محب وطنی کے جذبے کے تحت متحد رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل دنیا میں امن قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور پاکستان خاص طور پر ایران میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔ ان کے مطابق پاکستان نے ایران پر حملوں کی مذمت کی ہے جبکہ جی سی سی ممالک میں بھی حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی درست سمت میں گامزن ہے اور اسے ہمیشہ قومی مفاد کو سامنے رکھ کر تشکیل دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات انتہائی اچھے ہیں اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے بعد یہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ خطے میں ممالک کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے اور امن و استحکام کو فروغ ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی اور علاقائی سطح پر پاکستان کا مؤقف متوازن اور ذمہ دارانہ ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیریوں سے کیے گئے وعدے پورے کرکے اگلے انتخابات کی تیاری کریں، بلاول بھٹو کی وزیراعظم آزاد کشمیر سے گفتگو

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ معاشی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے اور آنے والا بجٹ بھی چیلنجز سے بھرپور ہوگا۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کے لیے مؤثر فیصلے کیے جائیں کیونکہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے