الائی چیئر لفٹ واقعہ 2023: زندگیاں بچانے والے زپ لائنر علی سواتی کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے علاقے بٹگرام کی تحصیل الائی میں سنہ 2023 میں پیش آنے والے چیئر لفٹ واقعے کے ہیرو علی سواتی کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بٹگرام چیئرلفٹ حادثے کو 10 ماہ گزرنے کے بعد بھی کچھ نہ بدلا، تازہ صورتحال کیا ہے؟

مذکورہ واقعے میں ایک مقامی چیئر لفٹ میں اسکول کے طلبا و دیگر افراد پھنس گئے تھے۔ واقعے کے وقت 7 طلبہ اور ایک استاد سمیت 8 افراد لفٹ میں پھنس کر موت اور زندگی کے بیچ جھولتے رہے تاہم زپ لائن کے آپریٹر علی سواتی نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر بحفاظت ریسکیو کیا۔

علی سواتی کی بہادری اور فوری کارروائی کی بدولت کوئی بھی بچہ زخمی نہیں ہوا اور یہ واقعہ علاقے میں مقامی ہیرو کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے: پہاڑی علاقوں میں چیئرلفٹ سروس پر پابندی سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی سواتی کو ان کی بہادری کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے سرفراز کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم