امریکی معاون وزیر خارجہ پال کپور کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور، پال کپور نے آج ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات اور خطے میں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک چین شراکت داری اب ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑھ رہی ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب

وزیر خارجہ نے صدر ٹرمپ کے امن کے وژن، ایران اور امریکا کے درمیان فائر بندی کے سمجھوتے اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے پاکستان کے دورے (11–12 اپریل) کی تعریف کی۔ انہوں نے پاکستان کے مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کے طریقہ کار پر مستقل عزم کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں موجودہ مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بڑھتے ہوئے تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو سراہا۔ انہوں نے باقاعدہ اعلیٰ سطحی تبادلوں اور منظم مذاکرات کی اہمیت بھی اجاگر کی۔

پال کپور نے پاکستان کے خطے میں ثالثی کے کردار کی تعریف کی اور دوطرفہ تعلقات میں مثبت رجحان کا ذکر کیا۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار اور آسٹریا کی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں فریقین نے تجارتی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا بڑا فیصلہ، امریکی فٹبالر بالوگن کا ریڈ کارڈ واپس، صدر ٹرمپ کا خصوصی اظہار تشکر

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ویں بارعالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

خاتون کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

آئی فون کو ٹکر دینے کی تیاری، سام سنگ گلیکسی ایس 27 میں زبردست فیچر متعارف

کل 6 جولائی سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟