’سابق شوہر نے کوکین نیٹ ورک کا حصہ بنایا‘، کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے راز کھول دیے

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

منشیات فروشی کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس میں اس نے سابق پولیس افسر شوہر پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انمول عرف پنکی نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ اس نے ابتدائی تعلیم کراچی کے سہراب گوٹھ میں واقع گورنمنٹ گرلز اسکول سے حاصل کی۔ ماڈلنگ اور اداکاری کے شوق میں 2006 میں لاہور منتقل ہوئی، جہاں مینارِ پاکستان پر ایک لڑکی سے ملاقات ہوئی اور بعد ازاں وہ اسی کے ساتھ رہنے لگی۔

یہ بھی پڑھیں: کوکین کوئین انمول پنکی کن تھانوں کے اہلکاروں کو رشوت دیتی رہی؟ تفتیشی رپورٹ نے سنسنی پھیلا دی

انمول کے مطابق وہ ماڈلنگ اور اداکاری کے سلسلے میں فلم ڈائریکٹرز کے دفاتر کے چکر لگاتی تھی، اسی دوران ایک فلم ڈائریکٹر کے دفتر میں اس کی ملاقات سابق پولیس افسر سے ہوئی، جو بعد میں اس کا شوہر بنا۔ اس نے الزام عائد کیا کہ سابق شوہر نے ہی اسے اپنے منشیات فروش گینگ میں شامل کیا۔

ملزمہ نے بتایا کہ سابق شوہر کے ذریعے ہی اس کی گینگ کے دیگر افراد سے ملاقات ہوئی۔ بعد ازاں ایک گروپ ممبر کے کہنے پر اس نے شوہر سے طلاق لے لی اور علیحدگی کے بعد خود منشیات فروشی کا کام شروع کر دیا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق انمول عرف پنکی نے انکشاف کیا کہ گینگ میں شامل ایک خاتون نے سیاہ فام افریقی شہری سے شادی کر رکھی تھی، جو پاکستان میں کوکین اسمگل کرتا تھا۔ اس نے بتایا کہ 2024 میں وہ سی آئی اے لاہور کے ہاتھوں گرفتار بھی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کوکین کوئین انمول پنکی کی گرفتاری، ’یہ ایک دن جیو کے ساتھ شوٹنگ لگ رہی ہے‘

ملزمہ کے مطابق سابق شوہر کے لیے کام کرتے ہوئے وہ بریف کیس میں منشیات رکھ کر کراچی کے ایک شخص تک پہنچاتی رہی، جبکہ سابق شوہر کا نیٹ ورک لاہور، راولپنڈی اور کراچی تک پھیلا ہوا تھا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اسے کراچی کا انچارج بنایا گیا تھا۔

انمول نے مزید بتایا کہ شوہر سے علیحدگی کے بعد اس نے منشیات سپلائی کے لیے ایک خاتون کو ملازم رکھا، جبکہ لاہور کی ایک اور خاتون بھی کوکین سپلائی میں ملوث تھی۔ اس کے مطابق کراچی میں 7 رائیڈرز پر مشتمل نیٹ ورک قائم کیا گیا تھا، جن میں سے 4 گرفتار ہونے کے بعد کام چھوڑ چکے ہیں، جبکہ 3 اب بھی سرگرم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انمول عرف پنکی نے مالی لین دین کے لیے ایک شخص کے نام پر بینک اکاؤنٹ کھلوانے کا بھی اعتراف کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انمول عرف پنکی کے اہلخانہ کے بھی منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا انکشاف

دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انمول عرف پنکی کا تاحال ڈرگ ٹیسٹ نہیں کرایا گیا۔ اگرچہ آج اس کا میڈیکل معائنہ کیا گیا، تاہم ڈرگ ٹیسٹ کے لیے خون، پیشاب اور بالوں کے نمونے نہیں لیے گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈرگ ٹیسٹ نہ ہونے کی وجہ سے یہ کہنا ممکن نہیں کہ ملزمہ خود بھی منشیات استعمال کرتی رہی ہے یا نہیں۔

ادھر انمول عرف پنکی کے خلاف لاہور میں 2020 اور 2022 میں درج مقدمات کی ناقص تفتیش کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت کے تفتیشی افسر نزاکت نے نہ تو پنکی کو گرفتار کیا اور نہ ہی اسے اشتہاری قرار دیا۔ چالان میں اس کی گرفتاری التوا میں ڈال کر شریک ملزم ریاض کو بری کرا دیا گیا تھا، جبکہ ریاض سے برآمد ہونے والی منشیات کا فرانزک ٹیسٹ بھی نہیں کروایا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی افسر نزاکت ریٹائر ہو چکا ہے اور اب لیگل افسران کی رائے کے بعد کیس کی دوبارہ تفتیش کیے جانے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین نے آبنائے ہرمز کھولنے میں مدد کی پیشکش کی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

دنیا کی 2 سب سے بڑی معیشتیں چین اور امریکا مقابلہ نہیں شراکت داری کو ترجیح دیں، چینی صدر شی جن پنگ

ورلڈ کلائمیٹ ڈے : سندھ طاس معاہدے کی غیر یقینی صورتحال نے پاکستان کے لیے خطرات بڑھا دیے

ایس سی او اجلاس : روس کا افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی اور منشیات کی بڑھتی پیداوار پر اظہار تشویش

دوسرا ٹی20: پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو 67رنز سے شکست دے دی

ویڈیو

انمول پنکی کے لیے تمغہ؟ بڑے انکشافات، اہم سینیٹر کود پڑے، 27ویں آئینی ترمیم کی بازگشت، ڈونڈ ٹرمپ کا دورہ چین

پنجاب کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا منان خان کو 50 لاکھ روپے سے زائد رقم دینے کی منظوری، معاملہ کیا ہے؟

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ