ناسا 2029 میں دیوہیکل دھاتی سیارچے تک پہنچنے کے لیے پُرامید

جمعہ 15 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی خلائی ادارے ناسا کا سائیکی مشن جمعہ کو مریخ کے انتہائی قریب سے گزرا ہے، جہاں خلائی گاڑی کو مریخ کی کششِ ثقل سے اضافی رفتار ملنے کی امید ہے۔

مریخ کے انتہائی قریب سے گزرنا اس لیے ترتیب دیا گیا تاکہ مشن اپنے حتمی ہدف، نظامِ شمسی کے سب سے بڑے معلوم دھاتی سیارچے ‘سائیکی’ کی جانب روانہ ہو سکے۔

سائنس دانوں کے مطابق یہ سیارچہ کسی قدیم ابتدائی سیارے کے باقی ماندہ مرکز کا حصہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریخ مشن: ناسا کے خلائی جہاز نے چپ سادھ لی، وجہ سمجھ سے باہر

سائیکی پروب، جس کا نام اسی سیارچے پر رکھا گیا ہے جس کا یہ مطالعہ کرے گا، اکتوبر 2023 میں لانچ کیا گیا تھا۔

یہ خلائی گاڑی تقریباً 2.2 ارب میل کے سفر پر روانہ ہوئی تھی اور توقع ہے کہ یہ تقریباً 3 برس بعد مریخ اور مشتری کے درمیان واقع مرکزی سیارچوی پٹی کے بیرونی حصے میں اپنے ہدف تک پہنچ جائے گی۔

ناسا کے مطابق جمعہ کو یہ خلائی جہاز تقریباً 12 ہزار 333 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے مریخ کے صرف 2 ہزار 800 میل قریب سے گزرے گا۔

اس دوران مریخ کی کششِ ثقل خلائی گاڑی کی رفتار بڑھانے اور اس کا رخ درست کرنے میں مدد دے گی۔

سائیکی مشن کے فلائٹ پلان میں مریخ کے قریب سے گزرنے کا مرحلہ اس لیے شامل کیا گیا تھا تاکہ خلائی گاڑی کے سولرالیکٹرک آئن تھرسٹر سسٹم میں استعمال ہونے والی زینون گیس کی بچت کی جا سکے۔

یہ ٹیکنالوجی پہلی بار کسی بین السیاراتی مشن میں استعمال کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ناسا آرٹیمس II مشن: خلا بازوں نے چاند کے سفر کے راز ٹی وی شو میں بیان کر دیے

مشن ٹیم مریخ کے اس قریبی مشاہدے کو سائنسی آلات کی جانچ اور کیلیبریشن کے لیے بھی استعمال کرے گی، جن میں مختلف روشنی کی لہروں میں تصاویر لینے والے خصوصی کیمرے شامل ہیں۔

ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری کی مشن پلاننگ چیف سارا بیراسٹو کا کہنا ہے کہ وہ اب فلائی بائی کے لیے بالکل درست راستے پر ہیں۔”

ایک چھوٹی وین کے سائز کے برابر یہ خلائی جہاز اگست 2029 میں اپنے ہدف تک پہنچنے کی توقع رکھتا ہے، جہاں یہ 26 ماہ تک سیارچے کے گرد چکر لگاتے ہوئے اس کی کششِ ثقل، مقناطیسی خصوصیات اور ساخت کا مطالعہ کرے گا۔

مزید پڑھیں: ناسا کا دلچسپ ٹول: جنگلات، پہاڑوں پر اپنا نام لکھا دیکھیں

بعد ازاں خلائی جہاز بتدریج سیارچے کے مزید قریب جاتا رہے گا اور 2031 میں مشن اختتام پذیر ہو جائے گا۔

سائیکی پہلا ایسا دھاتی سیارچہ ہے جسے کسی خلائی مشن کے ذریعے قریب سے جانچنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ زیادہ تر لوہے، نکل، سونے اور دیگر دھاتوں پر مشتمل ہو سکتا ہے، جبکہ اس کی ممکنہ مجموعی مالیت کا تخمینہ 10 کوآڈریلین ڈالر لگایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان دشمن گٹھ جوڑ بے نقاب، فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے روابط کے شواہد سامنے آگئے

مئی 2026 میں ترسیلاتِ زر 4.25 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

کنگ چارلس سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے فلاحی سرگرمیوں پر میرا شکریہ ادا کیا، ماہرہ خان

پاک افغان سرحدی علاقوں میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگرد ہلاک

لاہور چرس برآمدگی کیس: مجرم کی 11 سالہ سزا مکمل، عمر قید کے مساوی قرار

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟