سعودی عرب: ریاض میٹرو کا سب سے بڑا ویسٹرن اسٹیشن مکمل طور پر فعال

جمعہ 15 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید وسعت دیتے ہوئے رائل کمیشن فار ریاض سٹی نے ریاض میٹرو کے ویسٹرن اسٹیشن کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے۔

اس پیشرفت کے ساتھ ہی مذکورہ میٹرو کے چاروں مرکزی اور نمایاں اسٹیشنز مکمل ہو گئے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جمعہ کے روز عوام کے لیے کھولے جانے والا ویسٹرن اسٹیشن ریاض میٹرو کے 4 اہم اور منفرد اسٹیشنز میں سب سے بڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاض میٹرو منصوبے کا افتتاح، سعودی عرب کے ٹرانسپورٹ نظام میں انقلابی قدم

دیگر مرکزی اسٹیشنز میں کنگ عبداللہ فائنانشل ڈسٹرکٹ اسٹیشن، ایس ٹی سی العلیا اسٹیشن اور قصر الحکم اسٹیشن شامل ہیں۔

112 ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط اس جدید اسٹیشن کو وسعت اور ماحولیاتی پائیداری کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسے توانائی کے مؤثر استعمال اور ماحولیاتی کارکردگی پر لیڈرشپ اِن انرجی اینڈ انوائرمنٹل ڈیزائن گولڈ سرٹیفکیشن بھی حاصل ہوئی ہے۔

ویسٹرن اسٹیشن میں تجارتی مراکز، 550 نمازیوں کی گنجائش والی مسجد، عوامی سہولیات اور 600 سے زائد گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

یہ اسٹیشن ایک گھنٹے میں 60 ہزار سے زائد ٹرین مسافروں اور 1300 بس مسافروں کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اپنے اسی وصف کی وجہ سے یہ ریاض کے مختلف علاقوں اور اہم مقامات کو آپس میں ملانے والا ایک بڑا ٹرانسپورٹ حب بن گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بہتر طرز زندگی کی تلاش، سعودی عرب منتقل ہونے کے رحجان میں اضافہ

ریاض کے جنوب مغربی علاقے دھرت البدیعہ میں واقع یہ اسٹیشن ریاض میٹرو کی اورنج لائن پر قائم ہے، جو مغربی جانب جدہ روڈ اسٹیشن اور طویق کو مشرقی علاقے خشم العان سے ملاتی ہے۔

ویسٹرن اسٹیشن کا افتتاح ریاض میں مربوط شہری انفرااسٹرکچر کی تیز رفتار ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔

دوسری جانب یہ سعودی وژن 2030 کے ان اہداف کا بھی حصہ ہے جن میں معیارِ زندگی بہتر بنانا، نقل و حرکت میں آسانی پیدا کرنا اور نجی گاڑیوں پر انحصار کم کرنا شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں عام انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کرائے جائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا اعلان

معاہدے سے پہلے ایرانی اثاثے بحال نہیں ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

ساہیوال میں سفاک دیور نے بھابھی اور معصوم بھتیجی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، ملزم گرفتار

جمہوریت میں مداخلت کا الزام: ہنری نوواک کیس پر جے ڈی وینس کے بیان پر برطانوی نائب وزیرِ اعظم برہم

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، معاملے کے پرامن حل کے لیے شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

لائیوگلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ