فرانس: کروز شپ پر پیٹ کی بیماری پھیلنے کا خدشہ، 1700 مسافر قرنطینہ

جمعہ 15 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی فرانس میں ایک کروز شپ ‘ایمبیشن’ پر سوار تقریباً 1700 مسافروں کو اس وقت جہاز پر ہی روک لیا گیا جب درجنوں افراد میں معدے کی بیماری کی علامات ظاہر ہوئیں۔ حکام نے احتیاطی تدابیر کے طور پر مسافروں کے اترنے پر پابندی لگا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کروز شپ میں ہنٹا وائرس کی تشویشناک وبا، یہ بیماری کیا ہے اور کیسے پھیلتی ہے؟

فرانسیسی محکمہ صحت کے مطابق اب تک تقریباً 50 مسافروں میں شدید ‘گیسٹرو اینٹرائٹس’ سے ملتی جلتی علامات رپورٹ ہوئی ہیں۔ متاثرہ افراد کا طبی معائنہ کر کے انہیں ان کے کیبنز میں الگ تھلگ (آئسولیٹ) کر دیا گیا ہے تاکہ بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

کروز کمپنی ‘ایمبیسڈر کروز لائن’ نے تصدیق کی ہے کہ 14 روزہ سفر کے دوران کچھ مہمانوں اور عملے کے ارکان کی طبیعت خراب ہوئی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ جہاز پر صفائی ستھرائی اور جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے سخت پروٹوکولز فوری طور پر نافذ کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرتعیش بحری جہاز کا سیاحتی سفر مہلک ہنٹا وائرس کا شکار ہوکر سانحے میں تبدیل کیسے ہوا؟

اسی دوران جہاز پر ایک 92 سالہ مسافر کے انتقال کی خبر بھی سامنے آئی ہے، تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس موت کا حالیہ بیماری کے پھیلاؤ سے کوئی تعلق نظر نہیں آتا۔ طبی ماہرین اس وقت بورڈو یونیورسٹی اسپتال میں ٹیسٹ کر رہے ہیں تاکہ بیماری کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ اس واقعے کا کسی دوسرے وائرس یا گذشتہ ماہ رپورٹ ہونے والے ہنٹا وائرس کے کیسز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ بحری جہاز رواں ماہ کے آغاز میں بیلفاسٹ اور لیورپول سے فرانس اور اسپین کے سفر پر روانہ ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے لیے ایئر ایمبولینس سمیت 11 بڑے صحت منصوبوں کا افتتاح کردیا

پاکستان ویمنز کا زمبابوے کے خلاف ٹی 20 میں بھی کلین سوئپ، تیسرے میچ میں 133 سے کامیابی

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز