’میں بھی عزت کی حقدار ہوں‘، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی، رویوں پر سنگین سوالات اٹھا دیے

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنے کیریئر اور ذاتی تجربات پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ انہیں ان کی محنت، فن اور لگن کے ذریعے پہچانا جائے نہ کہ کسی قسم کے تنازعات کے ذریعے۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں صحافی ہارون رشید سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں بے شمار مشکلات کا سامنا کیا لیکن ہمیشہ اپنے خاندان کی کفالت اور کیریئر کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل جدوجہد کی۔ ان کے مطابق وہ سمجھتی ہیں کہ ان کی محنت اور فنی خدمات کو وہ احترام نہیں ملا جس کی وہ حقدار ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BBC Asian Network (@bbcasiannetwork)

میرا نے کہا کہ بعض اوقات انہیں محسوس ہوتا ہے کہ میزبانوں اور ناظرین کی جانب سے ان کے ساتھ مناسب رویہ نہیں رکھا جاتا جو ان کے لیے دل آزاری کا باعث بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پہچان اپنے کام سے بنانا چاہتی ہیں نہ کہ میڈیا میں زیر بحث رہنے والے تنازعات سے۔

اداکارہ نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا مقصد ہمیشہ اپنے فن کے ذریعے ناظرین کے دل جیتنا رہا ہے اور وہ نہیں چاہتیں کہ ان کا نام منفی خبروں یا تنازعات کے ساتھ جوڑا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان، بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار

امریکا اور ایران میں نئی کشیدگی، برینٹ خام تیل 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

افغانستان: خواتین پر کریک ڈاؤن، سرکاری لباس ضابطے کی خلاف ورزی کے الزام میں درجنوں گرفتار

بلوچستان میں ڈیجیٹل گورننس کا فروغ، ای ڈومیسائل نظام کا آغاز

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نئی تاریخ رقم کر دی، پہلی بار 4.5 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ