ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ: پاکستانی کھلاڑی چین میں ایکشن دکھانے کے لیے تیار

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نوجوان کھلاڑی چین کے شہر پانژیہوا میں ہونے والی 33ویں ایشین جونیئر انفرادی اسکواش چیمپیئن شپ 2026 میں شرکت کے لیے مکمل تیار ہیں۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے مطابق یہ معتبر ایونٹ 20 سے 24 مئی تک جاری رہے گا۔ قومی دستے کی قیادت ڈائریکٹر اکیڈمیز گروپ کیپٹن (ر) عرفان اصغر اور ہیڈ کوچ فہیم گل کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسکواش کے میدان پر پھر چھا گیا، ماہ نور علی اور سہیل عدنان نے اسکاٹش جونیئر اوپن جیت لی

پاکستانی اسکواڈ میں5  لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں جو مختلف عمر کے زمروں میں ایشیا کے ابھرتے ہوئے بہترین کھلاڑیوں کا مقابلہ کریں گے۔ بوائز مقابلوں میں عبداللہ نواز انڈر 19، نعمان خان انڈر 17، جبکہ احمد ریان خلیل اور سہیل عدنان انڈر 15 کیٹیگری میں حصہ لیں گے۔ انڈر 13 کے زمرے میں مصطفیٰ خان ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی صلاحیتیں دکھائیں گے۔

گرلز مقابلوں میں سحرش علی اور ماہ نور علی انڈر 15 کیٹیگری میں پاکستان کی جانب سے میدان میں اتریں گی۔ اس چیمپیئن شپ کو ایشیا کے اہم ترین جونیئر مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے جو نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی تجربہ فراہم کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم کھلاڑیوں کے لیے براعظمی رینکنگ بہتر بنانے کا ایک بہترین موقع بھی ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نور زمان اسکواش کے ٹاپ 30 کھلاڑیوں میں شامل، خواتین سمیت دیگر پاکستانیوں کی رینکنگ میں بھی اضافہ

اسکواش فیڈریشن کے حکام نے نوجوان کھلاڑیوں کی تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ دستہ بہترین فارم میں ہے اور امید ہے کہ وہ شاندار کارکردگی دکھا کر اسکواش کی دنیا میں پاکستان کی بالادستی برقرار رکھیں گے۔ قومی ٹیم ان مقابلوں میں ٹائٹلز جیتنے کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم