وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کیا۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ، دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران بلوچستان کی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے، جس میں امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp