کم کارڈیشین کا حیران کن اقدام، 50 ہزار ڈالر کے عوض سزائے موت کا قیدی آزاد کرا لیا

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ماڈل اور کاروباری شخصیت کم کارڈیشین نے ایک ایسے قیدی کی رہائی میں مالی مدد فراہم کی ہے جو کئی دہائیوں تک سزائے موت کی قطار میں رہا اور متعدد بار پھانسی کے قریب پہنچ چکا تھا۔

رپورٹس کے مطابق کم کارڈیشین نے 50,000 امریکی ڈالر (تقریباً 69,000 آسٹریلین ڈالر) بطور ضمانت ادا کیے تاکہ 63 سالہ قیدی رچرڈ گلیسوپ کو جیل سے رہا کیا جا سکے جو اب نئے مقدمے کا انتظار کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کم کارڈیشین کے ’اسکِمز‘ ملبوسات کی کھیپ میں 84 لاکھ ڈالر کی کوکین اسمگل کرنے والا ڈرائیور گرفتار

گلیسوپ کو 1998 میں اپنے موٹل کے مالک بیری وان ٹریس کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔ استغاثہ کے مطابق ان کے ساتھی جسٹن اسنیڈ نے قتل کا اعتراف کیا تھا تاہم مقدمے میں فیصلہ بنیادی طور پر اسی کی گواہی پر مبنی تھا۔

گزشتہ سال امریکی سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ مقدمے کے دوران استغاثہ نے ممکنہ طور پر غلط یا گمراہ کن گواہی پیش کی جس کے بعد گلیسوپ کی سزا منسوخ کرتے ہوئے دوبارہ سماعت کا حکم دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ہالی ووڈ اداکارہ کا انٹرویو میں ’انشاء اللہ‘ کا استعمال، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

رپورٹس کے مطابق رچرڈ گلیسوپ کو تین مرتبہ پھانسی کی تاریخ دی گئی تاہم ہر بار مختلف وجوہات کی بنا پر عملدرآمد روک دیا گیا جن میں ایک بار مہلک انجیکشن سے متعلق تکنیکی غلطی بھی شامل تھی۔

عدالتی فیصلے کے بعد ان کی ضمانت 5 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی تھی جس میں کم کارڈیشین نے 50 ہزار ڈالر بطور ڈپازٹ ادا کیے جس کے نتیجے میں ان کی رہائی ممکن ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مداح ہالی ووڈ اداکار کیانو ریوز کی ’یورین‘ سے بھری بوتل ہی لے اڑا

کم کارڈیشین اس وقت قانون کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور اس سے قبل بھی فوجداری انصاف کے مختلف کیسز میں دلچسپی اور معاونت فراہم کرتی رہی ہیں۔ ان کی ٹیم کے مطابق وہ 2013 سے اس کیس پر کام کر رہی تھیں۔

رہائی کے بعد رچرڈ گلیسوپ نے اپنی اہلیہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ اپنے وکلاء اور اہلخانہ کے شکر گزار ہیں اور اپنی رہائی پر خوش ہیں۔

یہ معاملہ امریکی میڈیا میں انسانی حقوق، عدالتی نظام اور مشہور شخصیات کی قانونی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک بار پھر زیر بحث آ گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘