آپریشن ’غضب للحق‘ جاری، پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر اقدام کرےگا، وزیراعظم

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگرد عناصر کے خلاف آپریشن غضب للحق پوری قوت کے ساتھ جاری ہے، پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر اقدام کرےگا۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور فیکلٹی و اسٹاف آفیسرز سے خطاب کیا۔

وزیراعظم نے مسلح افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، آپریشنل تیاریوں اور ملکی خودمختاری کے تحفظ، امن و استحکام کے قیام کے لیے دی گئی قربانیوں کو سراہا۔

انہوں نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور وطن کے دفاع میں افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

انہوں نے معرکہ حق کا حوالہ دیتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج کی تاریخی کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے بھارت کی بلاجواز اور تکبر پر مبنی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کے ذمہ دارانہ، محتاط اور منصفانہ مؤقف کو اجاگر کیا اور کہاکہ اس مؤقف کو عالمی برادری نے بھی تسلیم کیا۔

انہوں نے واضح کیاکہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

وزیراعظم نے کہاکہ آپریشن غضب للححق پوری قوت کے ساتھ جاری ہے جس کا مقصد افغان طالبان کی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے معصوم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا اور دہشتگرد ٹھکانوں اور ان کے معاون ڈھانچے کو ختم کرنا ہے۔

انہوں نے جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

وزیراعظم نے دوست ممالک کے طلبہ کی موجودگی کو سراہتے ہوئے ملٹری ڈپلومیسی اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے کردار کو اجاگر کیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا اور وزیراعلیی بلوچستان بھی موجود تھے۔

اس سے قبل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ آمد پر وزیراعظم کا استقبال فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی